دفتراحناف میڈیا سروس میں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
دفتراحناف میڈیا سروس میں
مولانا محمد شاہد سہارنپوری کی تشریف آوری
18اپریل2012 کو بعد از نماز عصر قطب العالم شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ کے نواسے مولانا محمد شاہد سہارنپوری، ناظم مدرسہ مظاہر علوم۔ سہارنپور انڈیا، دفتر احناف میڈیا میں تشریف لائے۔۔۔ ان کےصاحبزادے مولانا محمد صالح زیدہ مجدہ بھی ہمراہ۔ تھے۔ بعد از نماز عصر مولانا شاہد دامت برکاتہم کا جامعہ۔ حقانیہ قینچی امرسدھو میں فضائل درود شریف پر ایمان افروز بیان ہوا۔ بعد ازاں متکلم۔ اسلام سفیر احناف مولانا محمد الیاس گھمن کےساتھ احناف میڈیا سروس میں تشریف لائے اور۔ ساتھیوں کے۔ تعارف کے بعد ادارے کے لیےخصوصی دعا فرمائی۔۔ مولانا موصوف نے استاد محترم کی کاوشوں کو بے حد سراہا ا ور فرمایا اللہ تعالی مولانا کو اپنی تائید سے مزید نوازیں ، اللہ ان کے کام کو قبول بھی فرمائیں اور مقبول بھی۔ اس سے قبل 17اپریل کو مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھامیں بقیۃ السلف شیخ الحدیث مولانا محمد طلحہ کاندھلوی۔ صاحبزادہ قطب العالم شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ،۔ فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالحفیظ مکی، پیر طریقت مولانا عزیز الرحمن ہزاروی و دیگر علماء کرام تشریف لائے۔ مولانا محمد طلحہ کاندھلوی۔۔ نے مرکز کے متخصص طلباء کوا جازت حدیث۔ دیتے ہوئے چند نصائح بھی فرمائیں اور کہا کہ۔ مولانا محمد الیاس۔ گھمن کو اللہ تعالی اجر جزیل عطا فرمائے ،جنہوں نے دور حاضر میں بیوہ خاتون سے نکاح کرکے مردہ سنت کو زندہ کیا یقینا انہوں نے 100 شہیدوں کا اجر پایا ہے۔ وہ مرکز اہل السنۃ میں مولانا کی دعوت ولیمہ پر تشریف لائے اور تیسرے نکاح کی مبارکباد دی۔ یہ بات بھی یاد رہے کہ مورخہ 5 اپریل 2012 کو استاد محترم کا تیسرا نکاح مبلغ اسلام مفتی زین العابدین رحمہ اللہ کی بیوہ صاحبزادی سے ہوا۔ مولانا عبدالوحید صاحب نے نکاح پڑھایا جوکہ رشتے میں اب آپ کے ہم زلف ہیں اس موقع پر بقیہ السلف مولانا محمد طلحہ کاندھلوی نے دعا فرمائی۔اللہ تعالی سے۔ دعاگو ہیں کہ وہ ہمارے سروں پر اکابر کا سایہ شفقت تادیر سلامت رکھیں اور ان کے قلوب کو ہماری طرف متوجہ فرمائیں۔ آمین بجاہ النبی الامی الک ری