فقہ کی تدوین

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 

div class="mainheading">فقہ کی تدوین

مولانا غوث الدین حقانی
فقہاء نے فقہ کی تدوین کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےفرمایا
"الفقہ زرعۃا بن مسعود و علقمہ حصادہ ثم ابراہیم داس نعمان طاحنہ یعقوب عاجنہ و محمد خابز والا کل الناس "
ترجمہ : حضرت ابن مسعو د ر ضی اللہ عنہ نے فقہ کا کھیت بو یا۔ حضرت علقمہ رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو سیراب کیا حضرت حماد بن ابی سلیمان رحمۃ اللہ علیہ نے اس کا اناج جدا کیا۔ حضرت امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت التابعی الکوفی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو پیسا اور امام ابو یوسف رحمۃ اللہ نے اس کو گوندھا امام محمد بن حسن رحمۃ اللہ نے اس اناج کی روٹیاں پکائیں باقی ساری امت کے لوگ اس کو کھانے والے ہیں۔
(کمالات امام ابو حنیفہ ۱۷۴ )