لوح ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
لوح ایام
ادارہ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کا دورہ کشمیر:
تبلیغی و اصلاحی حوالے سے متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ نے کشمیر کا دورہ کیا۔ اس کا آغاز 13 مئی 2012ء سے ہوا۔ کشمیر کے مختلف علاقے مثلاً مظفر آباد، چمن کوٹ، باغ، راولا کوٹ، پلندری میں مسلکِ حقہ کی اشاعت کے لیے مختلف اجتماعات، سیمینار ز اور تربیتی کنونشنز میں خطاب فرمایا۔ چار دن پر مشتمل یہ دورہ 16 مئی 2012ء کو اختتام پذیر ہوا۔
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کا دورہ سندھ:
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے دورہ اندرون سندھ کا آغاز 19 مئی 2012ء کو ہوا۔ سندھ کے مختلف مقامات مثلاً لاڑ کانہ ، حیدرآباد ، سعید آباد ، ٹنڈو آدم ، میر پور خاص ، نواب شاہ ،ٹھارو شاہ وغیرہ میں مختلف اجتماعات و کنونشنز سے خطاب فرمایا۔
دورہ تحقیق المسائل 2012 ء :
حسب سابق اس سال بھی دورہ تحقیق المسائل 2012 ء شعبان میں ہو رہا ہے۔ یہ دورہ 23 جون سے 5 جولائی تک ہو گا۔ اس میں عقائد و مسائل اہل السنۃ والجماعۃ پر دلائل کے ساتھ ساتھ فرق باطلہ کا مدلل رد کیا جائے گا۔ محقق علماء ومناظرین کے اسباق کے ساتھ ساتھ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کے خصوصی اسباق ہوں گے۔