ستمبر

بات شروع کرنے سے پہلے سلام کرنا

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
آدا ب مجلس:
بات شروع کرنے سے پہلے سلام کرنا
مولانا محمد ابوبکر اوکاڑوی حفظہ اللہ
عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ الله صَلَّى الله عَلَيه وسَلَّم : السَّلاَمُ قَبْلَ الْكَلاَمِ
(جامع الترمذی:حدیث نمبر2623)
ترجمہ: حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتےہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سلام گفتگو کرنے سے پہلے ہے۔
تشریح: احادیث مبارکہ میں سلام کے چند اصول وآداب بیان ہوئے ہیں مثلاً پہلے سلام کون کرے ،کون سلام کا زیادہ حقدار ہے، سلام کا غائب لوگوں تک پہچانا وغیرہ۔ اب اس حدیث مبارک میں سلام کرنے کا وقت اورموقع بتایا گیا ہےکہ سلام بات چیت شروع کرنے سے پہلے کیا جائے گا،
Read more ...

فتاویٰ عالمگیری

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تعارف کتب فقہ
حصہ دوم
فتاویٰ عالمگیری
مولانا محمد یوسف حفظہ اللہ
ہندو راجاؤں کا شہنشاہ جلال الدین اکبر م1014ھ سے یہ یارانہ اور اکبر کی ان کے بارے میں حد سے بڑھی ہوئی رواداری ہندوستان میں مسلمانوں کی سیاسی ترقی میں زبردست رکاوٹ ثابت ہوئی اور رفتہ رفتہ اکبر جیسے کم اندیش بادشاہ نے ان نئے اثرات کو قبول کرلیاجو اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی تھے۔ انہی زہریلے اثرات کا نتیجہ تھا کہ اکبر نے ایسے ایسے قانون وضع کیے جو مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث بنے۔پھر مسلم ہندو اتحاد کی پالیسی اپنا کردینِ الہٰی کے نام پر ایک نئے مذہب کی داغ بیل ڈالی۔اس کے علاوہ متعدد ایسے احکامات واصلاحات نافذ کیے جن سے اسلام کی تعلیمات بھی مجروح ہوئیں اور مسلمانوں کی وحدت بھی پارہ پارہ ہوئی۔اکبر کی ان غلط پالیسیوں کا یہ نتیجہ نکلا کہ مسلمانوں میں مشرکانہ رسم ورواج سرایت کرتے گئے،بدعات و کفر کو تقویت ملی۔مسلمان عورتیں علانیہ ہندو اپنے قبضےمیں رکھتے اور مسلمان بے بس نظر آتے تھے۔
Read more ...

امام العصر علامہ محمدانور شاہ کشمیری رحمہ اللہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
امام العصر علامہ محمدانور شاہ کشمیری رحمہ اللہ
مولانا محمد عبداللہ معتصم حفظہ اللہ
مولد ونسب:
اللہ تعالیٰ نے دار العلوم دیوبند کو ایسا چشمۂفیض بنایا ہے کہ اقصاءِ عالم سے تشنگانِ علومِ اسلامیہ کشاں کشاں اس مرکزِ علمی کا رخ کرتے ہیں۔ اس مرکزعلمی سے متعلق جن نفوس قدسیہ کو اللہ تعالیٰ نے علوم وفنون میں اعلیٰ صلاحیتوں اور مہارت تامہ سے نوازا ہے ان میں امام العصر حضرت علامہ مولانا سید محمد انور شاہ کشمیری قدس سرہ کی ذات گرامی سرفہرست ہے۔
آپ رحمہ اللہ 27شوال المکرم 1292ھ دو دھوال علاقہ کشمیر میں پیدا ہوئے۔آپ متبرک ومحترم خاندان سادات کے چشم وچراغ تھے۔سلسلہ نسب شیخ مسعود نروری تک جا پہنچتا ہے۔
تعلیم وتربیت:
علامہ کشمیری رحمہ اللہ نے 4سال کی عمر میں اپنے والد ماجد سے قرآن پاک شروع کیا
Read more ...

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تذکرۃ المحدثین
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما
مولانا محمد اکمل راجنپوری حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فضل وکمال کے اعتبار سے اپنے زمانے کے صف اول کے علماء میں سے تھے جن کی ذات گرامی ایسا صحیفہ تھی جس میں تمام علوم ومعارف جمع تھے۔ قرآن ،تفسیر،حدیث،فقہ،ادب،شعر وشاعری، فرائض اور مغازی وغیرہ۔ کوئی ایسا علم نہ تھا جس میں سے اللہ تعالیٰ نے ان کو حظِ وافر عطاء نہ فرمایا ہو،بالخصوص کلام اللہ کی تفسیر وتاویل میں جو مہارت اور آیاتِ قرآنی کے شانِ نزول اور ناسخ ومنسوخ کے علم میں جو وسعت اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطافرمائی تھی شاید کسی کے حصہ میں آئی ہو۔
فہم قرآن اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما:
چنانچہ ایک دن حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے حلقۂ مجلس میں بڑے بڑے صحابہ رضی اللہ عنہ موجود تھے
Read more ...
Page 1 of 2