آداب مجلس

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
آداب مجلس:
چھینکنے والے کو کیسے جواب دیا جائے
مولانا محمد ابوبکر اکاڑوی حفظہ اللہ
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ: أن رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ وَلْيَقُل الذي يرد عليه يَرْحَمُكَ اللَّهُ وَلْيَقُل هُوَ يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ
[جامع الترمذی:2741]
ترجمہ:
حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ بیان فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب کوئی شخص چھینکے تو وہ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ کہے اور جو جواب دینا چاہے وہ يَرْحَمُكَ اللَّهُ کہے تو پہلا شخص يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ کہے۔
تشریح:
شریعت اسلامیہ نے انسانیت کی قدم بقدم رہنمائی کی ہے۔چھینک آئے تو اس موقع پر کیا کرنا چاہیے اور سننے والے کو کیا جواب دینا چاہیے؟ اس بات کی رہنمائی درج بالا حدیث مبارک میں موجود ہے۔چنانچہ فرمایا کہ جو لوگ چھینک والے کے پاس ہوں تو وہ ” يَرْحَمُكَ اللَّهُ “ کہیں کہ اللہ آپ پر رحم فرمائے اور چھینکنے والا ان لوگوں کو ”يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ“کہہ کر جواب دے کہ اللہ آپ کو ہدایت پر قائم فرمائے اور آپ کے احوال کو درست فرمائے۔ اس دعا میں ہمیں اس بات کا درس ملتا ہے کہ مسلمانوں میں ہر حال میں ایک دوسرے کی خیر خواہی کا جذبہ ہونا چاہیے۔