مئی

نماز اہل السنت والجماعت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر16:
نماز اہل السنت والجماعت
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
تین رکعت وتر ایک سلام سے :
:1 عَنْ سَعْدِ بْنِ ہِشَامٍ اَنَّ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا حَدَّثَتْہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ لَایُسَلِّمُ فِیْ رَکْعَتَیِ الْوِتْرِ۔
(سنن النسائی ج 1ص248 موطا امام محمد ص 150۔151 ، مصنف ابن ابی شیبۃ ج4 ص493 شرح معانی الآثار ج1 ص197 )
ترجمہ: حضرت سعد بن ہشام سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں کہ :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر کی دو رکعتیں پڑھنے کے بعد سلام نہیں پھیرتے تھے (بلکہ تین رکعت پڑھ کر ہی سلام پھیرتے تھے(
:2 عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَایُسَلِّمُ فِی الرَّکْعَتَیْنِ الْاُوْلَیَیْنِ مِنَ الْوِتْرِ۔
( المستدرک للحاکم ج1 ص607 کتاب الوتر، رقم الحدیث 1180)
Read more ...

فتاویٰ تاتار خانیہ

User Rating: 1 / 5

Star ActiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تعارف کتب فقہ
فتاویٰ تاتار خانیہ
مفتی محمد یوسف حفظہ اللہ
صاحب کتاب ایک نظر میں:
یہ بات خلاف حقیقت نہیں کہ فتاوی ٰ تاتار خانیہ جیسی ضخیم فقہی کتاب کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جائے کہ اس کے مصنف مختلف علوم وفنون میں ماہر اور نہایت پختہ عالم دین تھے اور ان کادائرۂعلم وفضل بہت وسیع تھا۔مگر افسوس وتعجب اس پر ہے کہ اتنے عظیم انسان کے تذکرے سے اکثر تاریخی وتاریخی کتابوں کا دامن خالی ہے۔البتہ چند ایک کتب میں فاضل مولف کا مختصر سا تعارف پیش کیا گیا ہے۔جس کا خلاصہ درج ذیل ہے۔
آپ کا اسم گرامی فرید الدین عالم بن علاء تھا مسلکاً حنفی تھے،”اندر پت “سے تعلق رکھتے تھے۔آپ اپنے وقت کے شیخ،امام اور بہت بڑے عالم دین تھے۔ فقہ،اصول فقہ اور عربی ادب میں آپ کو مہارت اور ملکہ تامہ حاصل تھا۔777ھ میں فتاویٰ تاتار خانیہ کی تصنیف سے فارغ ہوئے۔آپ کی وفات 786ھ میں ہوئی۔
[نزہۃ الخواطر ج2ص69،کشف الظنون ج1ص253]
Read more ...

محدثین؛ فقہ کے سائے میں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

آثار التشریع: class="mainheading">محدثین؛ فقہ کے سائے میں

علامہ خالد محمودمدظلہ
(1)امام وکیع بن الجراح رحمہ اللہ م197ھ:
علامہ ذہبی رحمہ اللہ آپ کے تذکرہ میں لکھتے ہیں:ممتاز حافظ حدیث اور چوٹی کے اماموں میں سے ایک امام،پختہ کار عالم دین عراق کے محدث امام یحییٰ بن معین رحمہ اللہ م232ھ فرماتے ہیں کہ وکیع اپنے زمانے میں ایسے تھے جیسے اوزاعی رحمہ اللہ م157ھ اپنے زمانہ میں امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے وکیع سے افضل کوئی آدمی نہیں دیکھا۔رات کو قیام کرتے اور دن کو روزہ رکھتے تھے۔عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ کہتے ہیں:آج دونوں شہروں کے بڑے حاکم وکیع بن الجراح رحمہ اللہ ہیں۔
(تذکرۃ الحفاظ ج1ص239)
Read more ...

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کا دورہ جنوبی پنجاب

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
یک زمانہ صحبتے بااولیاء
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کا دورہ جنوبی پنجاب
مولانا محمد کلیم اللہ
پنجاب؛ پاکستان کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے جو کہ 36 اضلاع اور 122 تحصیلوں پر مشتمل ہے۔ اس میں چاروں موسم گرما،سرما ،بہار اور خزاں آتے ہیں۔ یہاں کے باسیوں کی تعلیم و تعلم ، صنعت وتجارت ،محنت ومزدوری اور کاشتکاری وغیرہ پہچان ہے۔ یہاں کےلوگ نرم خو ہیں۔ پاکستان کا یہ واحد صوبہ ہے جہاں پانچ دریا بہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات کے فروغ اور دفاع میں میں پنجاب کی علمی شخصیات کی قابل قدر خدمات ہیں۔
اس وقت اپنی زندگی کے ایک ہفتے کاورق آپ کے سامنے کھولنا چاہتا ہوں جس میں راقم الحروف کو عالم اسلام کی عظیم مذہبی وروحانی شخصیت سفیر احناف متکلم ِاسلام حضرت الا ستاذ مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کی ہمراہی معیت اور صحبت نصیب ہوئی۔
حضرت الا ستاذ مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کسی تعارف کے محتاج نہیں اللہ کریم نے آپ کو تحریکی ، تربیتی ،تعلیمی ، تدریسی، تعمیری، تنظیمی تحقیقی، تصنیفی ، تقریری ،تبلیغی، تجدیدی، اور جہادی ذوق جیسی نعمتوں سے خوب
Read more ...

شیخ التفسیرمولانا محمد ادریس کاندھلوی رحمہ اللہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تذکرۃ الاکابر:
شیخ التفسیرمولانا محمد ادریس کاندھلوی رحمہ اللہ
مولانا محمد زکریا پشاوری
پیدائش:
آپ کی پیدائش شہر بھوپال میں 12ربیع الثانی 1317ھ بمطابق 20 اگست 1899ء کو ہوئی آپ کا سلسلہ نسب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے ملتاہے اس طرح آپ صدیقی النسب ہیں آپ مثنوی مولانا روم کے ساتویں دفتر کے مولف مولانا مفتی الہی بخش کی اولاد میں ہیں۔آپ کے والد ماجد کا نام مولانا حافظ محمد اسماعیل کاندھلوی ہے۔
تعلیم وتربیت:
خاندانی روایات کے مطابق مولانا نے قرآن کریم حفظ کیا۔کاندھلہ میں قرآن کی تکمیل کے بعد آپ کے والد ماجد آپ کو تھانہ بھون لے گئے اور وہاں مولانا شاہ اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کے مدرسہ اشرفیہ میں آپ نے درس نظامی کی ابتدائی کتب پڑھیں۔مولانا شاہ اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کے علاوہ مولوی عبداللہ مولف تیسیر المنطق سے آپ نے کسب فیض کیا۔
Read more ...