جون

آداب مجلس

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
آداب مجلس :
چھینکنے والے کو جواب دینا
مولانا محمد ابوبکر اوکاڑوی حفظہ اللہ
عن أَنَسٍ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلَيْنِ عَطَسَا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشَمَّتَ أَحَدَهُمَا وَلَمْ يُشَمِّتْ الْآخَرَ فَقَالَ الَّذِي لَمْ يُشَمِّتْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ شَمَّتَّ هَذَا وَلَمْ تُشَمِّتْنِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ حَمِدَ اللَّهَ وَإِنَّكَ لَمْ تَحْمَدْ اللَّهَ
سنن الترمذی : رقم2666
ترجمہ:
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمیوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں چھینک آئی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک کو جواب دیا اور دوسرے کو جواب نہیں دیا۔ تو جس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب نہیں دیا تھا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ!آپ نےان صاحب کو تو چھینک کا جواب دیا ہے لیکن مجھے جواب نہیں دیا۔تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے اللہ کی حمد بیان کی تھی اور تم نے حمد بیان نہیں کی تھی۔
Read more ...

نماز اہل السنت و الجماعت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
قسط نمبر17:
نماز اہل السنت و الجماعت
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
دعا ئے قنوت:
کتب احادیث میں دعائے قنوت کے مختلف الفاظ مروی ہیں۔ ان سب کا ماحصل اور قدر مشترک یہ الفاظ ہیں۔
اَللّٰھُمَّ اِنَّانَسْتَعِیْنُکَ وَنَسْتَغْفِرُکَ وَنُؤْمِنُ بِکَ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ وَنُثْنِیْ عَلَیْکَ الْخَیْرَ وَنَشْکُرُکَ وَلَانَکْفُرُکَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَّفْجُرُکَ اَللّٰھُمَّ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ لَکَ نُصَلِّیْ وَ نَسْجُدُ وَ اِلَیْکَ نَسْعٰی وَنَحْفِدُ وَنَرْجُوْ رَحْمَتَکَ وَنَخْشٰی عَذَابَکَ اِنَّ عَذَابَکَ بِالْکُفَّارِ مُلْحِقٌ
(سنن الطحاوی ج1 ص177 باب القنو ت فی الصلوٰۃ الفجر ،سنن الکبری للبیہقی ج 2ص210)
ترجمہ: اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، تجھ سے بخشش طلب کرتے ہیِں ، تجھ پر ایمان لاتے ہیں ، تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں، تیری بہترین ثناء بیان کرتے ہیں، تیرا شکر ادا کرتے ہیں اور تیری نا شکری نہیں کرتے اور جو تیری نافرمانی کرے
Read more ...

فتاویٰ تاتار خانیہ

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
تعارف کتب فقہ: دوسری قسط:
فتاویٰ تاتار خانیہ
مفتی محمد یوسف حفظہ اللہ
اصل نام کیا ہے؟
فیروز شاہ تغلق کے ایک باصلاحیت وزیر اور فوجی جرنیل امیر تاتارخان کی فرمائش پر تحریر کیے جانے والے فتاویٰ تاتار خانیہ کے اصل نام کے بارے میں مختلف اقوال موجود ہیں:
1:علامہ حاجی خلیفہ رحمہ اللہ نے دو جگہ اس کتاب کا تعارف پیش کیا ہے ایک جگہ لکھتے ہیں.
” وذكر أنه أشار إلى جمعه الخان الأعظم تاتار خان ولم يسم ولذلك اشتهر به وقيل : إنه سماه زاد المسافر“
کشف الظنون ج1ص253
”یہ بات ذکر کی گئی ہے کہ یہ کتاب خان اعظم تاتار خان کی فرمائش اور ایماء پر مرتب کی گئی ہے کتاب چونکہ کسی نام سے موسوم نہیں کی گئی تھی اس لیے ”فتاویٰ تاتار خانیہ “کے نام سے مشہور ہوگئی۔یہ بھی کہا جاتاہے کہ فاضل مصنف نے اس کتاب کا نام ”زاد المسافر“ رکھا تھا“۔
Read more ...

شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
تذکرۃ الاکابر:
شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ
مولانا محمدارشد سجاد حفظہ اللہ
برکۃ العصر شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندہلوی رحمہ اللہ کی ذات گرامی عالم اسلام کی عظیم شخصیت ہیں۔ آپ قرآن وسنت کے ماہر، علم حدیث کے زبردست فاضل اور اپنے دور کے بہت بڑے عالم اور ولی تھے۔
عرصہ دراز تک درس حدیث میں مشغول رہے۔ آپ کو یہ سعادت حاصل ہے کہ جب بھی لفظِ”شیخ الحدیث“ بولا جاتا ہے تو اس سے مراد آپ کی ذات گرامی ہوتی ہے۔ آپ بیک وقت محدث، مفسر،فقیہ،مصنف،عالم باعمل اور مورخ اسلام ہونے کے ساتھ ساتھ راہ سلوک میں بھی بلند مقام رکھتے تھے۔
ولادت باسعادت:
آپ رحمہ اللہ 11رمضان المبارک 1315ھ کو عالم دنیا میں رونق افروز ہوئے۔ اڑھائی سال کی عمر میں اپنے والد گرامی کے ساتھ گنگوہ میں حاضری نصیب ہوئی۔
Read more ...

اسم ذات کی محبت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
مجلس الشیخ:
اسم ذات کی محبت
ترتیب و عنوانات: مفتی شبیر احمد حنفی
5جولائی 2012ء بروز جمعرات حضرت الشیخ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ نے خانقاہ اشرفیہ اختریہ مرکز اہل السنۃ و الجماعۃ 87 جنوبی سرگودھا میں منعقدہ ماہانہ مجلسِ ذکر سے خطاب فرمایا، جس میں ’’ اللہ کے نام کی محبت ‘‘ کے عنوان پر پُر اثرگفتگو فرمائی۔ بیان کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔
الحمد للہ وحدہ لا شریک لہ والصلوۃ و السلام علٰی من لا نبی بعدہ اما بعد فَاَعُوْذُ بِاللّهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ:
وَالَّذِيْنَ آمَنُوْا أَشَدُّ حُبًّا لِلّهِ .
سورۃ البقرۃ:165
Read more ...
Page 1 of 2