دارالعلوم دیوبند

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
دارالعلوم دیوبند
نتیجہ فکر : عنایت اللہ عینی
د: دنیائے کفر سے بر سر پیکار ہے دیوبند
 
دین اسلام کا علمبردار ہے
 
دیوبند
 
ا: اللہ کے دین کا وہ محافظ ہے
 
حکومت خدائی کا سالار ہے
 
دیوبند
 
ر: رسول اللہ کے طریقے پہ
 
چلنے والا
 
رسوم وبدعات سے بیزار
 
ہے دیوبند
 
ا: ان سے کہنا وہ ریت کا
 
نہیں ہے ٹیلا
 
نقشہ نبی پہ در سیسہ دار ہے

دیوبند

ل: لا الہ الا اللہ کا وہ مفسر ہے
 
محمد الرسول اللہ پہ جاں نثار

ہے دیوبند

ع: علم و عرفاں کا وہ بحر مواج ہے
 
صوفیاء کا مورث فکر واذکار

ہے دیوبند

ل: لازم تو نہیں کہ فقط وہ حنفی ہے
 
مذاہب ثلاثہ کا بھی پہرے

دار ہے دیوبند

و: وفا و محبت کا وہ درس دیتا ہے
 
امت مسلم کا بہت غم خوار

ہے دیوبند

م: مجددین امت کا ہے وہ مرکز و گہوارہ
 
قاسم و تھانوی اور صفدر نظار

ہے دیوبند

د: درس قرآن و سنت کی وہ ہے آماجگاہ
 
طرز شاہ ولی اللہ کا آئینہ دار

ہے دیوبند

ی: یاران نبی کی ہے وہ عظمت کا قائل
 
سدا نعرہ حق اس کا چاریار

ہے دیوبند

و: وجہ اخلاص سے دنیا پہ وہ چھایا ہے
 
سربکف ، سربلند یہ شعار

ہے دیوبند

ب: بلند و بالا بہت اس کا مقام ہے
 
باطل فرقوں پہ مثل کہسار

ہے دیوبند

ن: نانوتوی ورشید کا ہے وہ وارث علوم
 
سیاست شیخ الہند کا پاسدار

ہے دیوبند

د: دیوبند فرقے کا بؔطل نام نہیں ہے
 
عقائد اہل السنت کا پرچار

ہے دیوبند