سفیراحناف سرزمین اولیاء پر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
سفر نامہ
سفیراحناف سرزمین اولیاء پر
مولانا عابد فاروق
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کا تین روزہ دورہ رحیم یار خان
صوبہ پنجاب کا آ خری ضلع اولیا ءاللہ حضرت دین پوری اور حضرت درخواستی کی سر زمین ضلع رحیم یا ر خان ہے۔
28اگست 2013ء بروز بدھ کو سفیر احناف متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن مرکزی ناظم اعلیٰ اتحا داہل السنۃ والجماعۃ ظاہر پیر کے علاقے میں تشریف لائے چوک سیدنا صدیق اکبر پر راقم السطور نے جما عتی سا تھیوں کے ہمراہ حضرت الاستاذ کا پر جوش استقبال کیا۔
شہرکے قریب ہی حا فظ عبد الرشید کی خا نقاہ میں تشریف لے گئے جہاں ان سے اور ان کے متعلقین سے ملا قات کی اور دعا فرمائی، یہاں سے اب صا دق آ باد کے لئے روانہ ہو ئے تقریباً ساڑھے دس بجے صا دق آ باد شہر میں دا خل ہو تے ہی اتحا د اہل السنت والجما عت تحصیل صا دق آ باد کے متحرک کا ر کن محمد بلال کی دکان پر بر کت کی دعا فر مائی، اتحاد اہلسنت والجماعت تحصیل صا دق آ باد کے امیر مو لا نا عبدالرشید نعما نی( جو کہ دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ) کی عیا دت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا فرمائی۔یہاں پر مقا می علماءکرام بھی کثیر تعداد میں مو جو د تھے۔
بعدازاں مو لا نا ادریس انصاری کے صاحبزادے مو لا نا قاری سعید انصاری کی وفات پر تعزیت کے لئے خا نقاہ ادریسیہ تشریف لے گئے، جہاں حضرت مر حوم کے بھا ئی اور مولانا مفتی اسامہ اور سجادہ نشین حضرت پیر عساکر نے اپنے رفقاءاور متعلقین کے ہمراہ استقبال کیا وہاں حضرت کے ایصال ثواب کے لئے دعا فرمائی اور ان کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اس دوران آپ نے مرکز اہل السنت والجما عت سرگودھا کا تعارف کرایا اور جماعت کی مختصر کا ر گزاری پیش کی اور اپنی تصا نیف حضرت کی خدمت میں پیش کیں۔
صو بہ سندھ کے علا قہ ڈھر کی میں منعقد ہو نے والی سیرة مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس میں خصو صی خطاب کے لئے روانہ ہو گئے راستے میں صوبہ پنجاب اور سندھ کے با ڈر پر حضرت سے محبت رکھنے والے مولانا سچل شاہ صا حب اور دیگر مقامی علماءکرام نے حضرت کا استقبال کیا۔
جہاں بھائی عبدالوکیل نے اتحاد اہل السنت والجما عت کے کار کنو ں کے ہمراہ والہانہ استقبال کیا اور پھر جا مع مسجد صدیق اکبر رضی اللہ عنہ ( ٹاور والی مسجد ) میں سنت اور بدعت کے مو ضوع پرخطا ب فر ما یا۔ معروف سما جی شخصیت اور میز بان جناب حضرالدین کے ڈیرہ پر وہا ں کے مقامی علماءکرام کی ایک بڑی تعداد نے آ پ سے خصوصی ملا قات کی اور بعد میں علمی مجلس لگی مختلف مو ضو عات پر حضرت وا لا سے سوالا ت کئے اور استاد محترم نے اپنے علمی انداز میں مدلل جوا بات دیے۔
اوباڑو شہر میں مو لا نا سچل شاہ کی فر ما ئش پر ان کی رہائش گاہ تشریف لے گئے جہا ں علماء،طلبہ اور نو جوانوں نے آ پ سے ملا قات کی اس کے بعد آ پ مولانا سچل شاہ کے ہمراہ جا معہ انوار القرآ ن تشریف لے گئے وہاں پر مو جود علما ءاور طلباءنے آ پ کا استقبال کیا اور مدرسے کے دورے کے بعد حضرت نے دعا فرمائی۔
نماز عصر ادا کر نے کے بعد آ پ سنجر پور اہل السنت والجماعت کانفرنس میں شرکت کے لئے روانہ ہو گئےجہاں تحصیل صا دق آ باد ، کوٹ سبزل اور سنجر پور کے علماءنے خصو صی ملا قات کی۔ ڈیرہ عبد النا صر مو لا نا یعقوب اور علماءکی بڑی تعدادنے آپ کا استقبال کیا کانفرنس میں آ پ نے اہل السنت والجما عت کے عقائد و نظریات کے مو ضو ع پر ایک جا مع اور مدلل خطاب کیا۔سنجر پور اور کوٹ سبزل کے علماءنے کہا کہ آ ج کی یہ کانفرنس سنجر پور کی تا ریخ کی سب سے بڑی کانفرنس تھی جس میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اگلے دن بروز جمعرات 29اگست استاد محترم بھائی اعجاز کے ہمراہ جا معہ حمیرا للبنات علا مہ اقبال ٹاؤن تقریب افتتاح بخاری میں خصوصی خطاب کے لئے پہنچے جہاں مولانا عبدالغنی طارق اور علماء کرام پہلے سے موجود تھے۔ حضرت نے اہمیت حدیث کے مو ضوع پر مدلل خطاب کیا اور منکرین حدیث کی طرف سے ہونے والے اعترا ضات کو دلائل سے رد کیا۔
ضلع رحیم یار خان کے معروف علماءکرام جن میں حضرت مولانا مفتی محمد ابراہیم صادق آ با دی ،مو لا نا حما داللہ درخواستی ،مولانا مفتی راشد مدنی ،مولانا قاضی خلیل الرحمٰن اور دیگر علماءکرام نے آ پ سے خصوصی ملاقات کی اس دوران حضرت الاستاد نے اتحاد اہل السنت والجماعت کی اندرون و بیرون ملک میں جماعتی و مسلکی کار کردگی سے علماءکو آ گا ہ کیا جس پر علماءکرام نے حضرت کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا، حضرت نے احناف میڈیا سروس کی موجودہ کارکردگی اور اس کی ضروریات کے حوالے سے علماءکو آ گاہ کیا۔
اس کے بعد آ پ بھائی اعجاز ،بھائی طارق اور مولانا عبدالغنی طارق کے ہمراہ نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد رائل ہاک سپر سٹور جہا ں بھائی خا لد نے پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا ہوا تھا۔
گھر کچھ دیر آ رام فرما نے کے بعد مولا نا عبد الغنی طارق کے ہمراہ قاضی خلیل الرحمن مہتمم جا معہ انوارالقرآ ن تشریف لے گئے مدرسہ کادورہ کیا اور مدرسہ کی تعمیر و ترقی کے لئے دعا کی۔ اہم سیاسی و مذہبی شخصیت مولانا عبدالرؤف ربانی سے ملاقات کے لئے ان کے مدرسہ جامعہ حسنیہ ربانیہ پہنچے۔
اس کے بعد رحیم یار خان کی معروف درس گاہ جامعہ شمس العلوم تفسیریہ تشریف لے گئے جہاں پر شیخ الحدیث مولانا حبیب اللہ اور مولانا خلیل اللہ سے خصو صی ملاقات کی مدرسہ کی انتظامیہ اور خصوصاً وہا ں پر موجود طلبا نے خوشی کا اظہار کیا۔
نماز مغرب جامعہ اسلامیہ للبنات سے متصل مسجد میں ادا کی اور فکر آخرت کے عنوان پر درس دیا۔ اس کے بعد مولانا قاری ظفر اقبال کی رہائش گا ہ پر تشریف لے گئے جہاں پر مولانا عبدالرؤ ف ربانی ، مولانا عامر عباسی و دیگر علماءسے خصوصی ملاقات کی نماز عشاءادا کرنے کے بعد تبلیغی مر کز رحیم یا ر خان تشریف لے گئے جہاں پر مرکز کی شوریٰ نے استقبال کیا اور پر تکلف عشائیہ بھی دیا۔
2013-08-30 بروز جمعہ خانپور شہر کے لئے روانہ ہوئے کوٹ سمابہ میں مولانا شبیر احمد حنفی استاد شعبہ تخصص مر کز اتحاد اہل السنت والجماعت سرگودھا کے گھر تشریف لئے گئے۔ جہاں ان کے بڑے بھائی منیر احمد ، بھائی عبداللہ و دیگر سے ملاقات و دعا کے بعد سہجہ بس اسٹاپ پر بھائی نصراللہ نے مقامی علماءکے ہمراہ حضرت والا کا استقبال کیا اور مدرسہ نورالمدارس میں دعا کی۔
دن 12:00 بجے جامعہ عبداللہ ابن مسعود پہنچے جہاں پر مولانا شکیل احمد مدنی و دیگر علماءکرام نے حضرت کا استقبال کیا اور ملاقات کی بعد ازاں بھائی عمر فاروق،مولانا اسعد حسین شاہ کی قیادت میں اتحاد اہل السنت والجماعت کے کارکنان و عہدیداران حضرت استاد محترم کو قافلہ کی صورت میں جامعہ عربیہ مخزن العلوم کے لئے روانہ ہوئے جہاں پر منعقدہ اما م اعظم ابو حنیفہ کانفرنس میں حضرت استاد محترم نے امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے عنوان پر خصوصی خطاب کیا۔
بعد نماز جمعہ حضرت مولانا خلیل الرحمن درخواستی ، مولانا حماد اللہ درخواستی، قاری عزیز الرحمن درخواستی اور دیگر علماءکرام سے خصوصی ملاقات کی مولانا خلیل الرحمن درخواستی جامعہ کے ناظم تعلیمات نے حضرت استاد محترم سے طلبا ءکے لئے سال میں دو دن اسباق پڑھانے کی خواہش کا اظہا ر کیا جس پر استاد محترم نے سال میں ایک دن سبق پڑھانے پر آمادگی فرمائی۔
وہاں پر موجود عوام الناس و تاجرحضرات نے بیان کے بعد مسلک حق علماء دیوبند سے متعلق شبہات دور ہو نے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور خواہش کا اظہا کرتے ہو ئے کہا کہ اگر حضرت مولانا الیاس گھمن کے پروگرام ہوتے رہے تو باطل قوتیں اپنی موت آپ مر جائیں گیں جہاں پر استاد محترم نے مقامی لوگوں سے فرمایا کہ کسی بھی باطل فرقے کی طرف سے شکوک و شبہات ہوں تو کو ئی بھی مسلکی مسئلہ ہو تو ہماری جماعت کے ضلعی امیر مولانا عابد فاروق ہیں آپ ان سے رابطہ رکھا کریں۔
حضرت استاد محترم راقم کی مسجد وا قع گلشن سبزہ زار ٹاؤن تشریف لے گئےجہاں پربھائی محمدعمر فارو ق اور مولانا سید اسعد شاہ نے دیگر کے ہمراہ استقبال کیا بعد ازاں منڈی یزمان جامع مسجد سید نا امیر معاویہ درس قرآن کے لئے تشریف لے گئے جہاں مولانا طاہر و دیگر جماعتی احبا ب نے استقبال کیا۔ بعد درس مقامی علماءو طلباءاور مسلکی محبت رکھنے والے احباب سے ملاقات کی اور خانیوال کے لئے تشریف لے گئے۔