لوح ایام

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
لوح ایام
16 شوال المکرم : متکلم اسلام سفیر احناف مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے تاسیسی ادارے مرکز اہل السنت والجماعت 87 جنوبی سرگودھا میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا۔ جس میں تقریباً 90 علماء کرام نے داخلہ لیا۔
مرکز اصلاح النساء 87 جنوبی سرگودھا میں بھی نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا جس میں حفظ القرآن اور دراسات دینیہ میں بچیوں نے داخلہ لیا۔
متکلم اسلام میں ملک بھر میں ختم نبوت کے مقدس عنوان پر ہونے والے اجتماعات اور ریلیوں سے خطاب کیا۔ جن میں سرگودھا ، مردان ، چناب نگر ، جامعہ اشرفیہ لاہور وغیرہ سر فہرست ہیں۔
13 ستمبر 2013 : قرآن ، سنت اور فقہ کی اشاعت و تحفظ کے عالمی ادارے مرکز اہل السنت والجماعت 87 جنوبی سرگودھا میں فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالحفیظ مکی مرکزی امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ تشریف لائے۔رات کو مرکز میں قیام فرمایا اور صبح کومرکز کی نئی تعمیر دیکھ کر دعا بھی فرمائی۔
13 ستمبر 2013 : متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کو اللہ کریم نے بیٹے کی دولت سے مالا مال فرمایا۔یاد رہے کہ یہ صاحب زادہ حضرت کی دوسری اہلیہ محترمہ سے ہے۔
16 ستمبر 2013 : متکلم اسلام ، سفیر احناف مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ نے 8 روزہ علمی ، مسلکی ، تبلیغی اور اصلاحی دورہ سندھ فرمایا۔ اس ایک ہفتے میں تقریباً 19 کے قریب مختلف بیانات فرمائے۔
اجلاس برائے فضلاء کرام
ادارہ
صرف مرکز اہل السنت والجماعت 87جنوبی سرگودھاکے فضلاء شرکت فرمائیں گے۔
مرکز کی انتظامیہ کی جانب سے تمام فضلاء کرام کےنام الگ سے دعوت نامہ بھی بھیج دیا گیا ہے اور علاقائی ذمہ داران کو بھی اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ تاہم جن ساتھیوں تک دعوت نامہ نہ پہنچ پائے وہ اس تحریر کو دعوت نامہ کے قائم مقام سمجھیں۔
آپ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مرکز اہل السنۃ وا لجماعۃ سرگودھا میں تمام فضلاء متخصصین کا اجلاس بلایا گیا ہے، جس میں آپ کی شرکت ضروری ہے۔
مورخہ: 6- اکتوبر 2013ء بروز اتوار
بوقت: 9 بجے صبح تا 4 بجے شام
ایجنڈا اجلاس: ملک و بیرون ملک میں مسلکی کام کی ترویج
نوٹ: اگر آپ حضرات یہ چیزیں لکھ کو لائیں تو مشاورت میں سہولت رہے گی:
1: آپ کی اپنے علاقے میں مسلکی کام کے حوالے سے خدمات؟
2: کام کے حوالے سے درپیش مسائل ؟
3: مرکز کو مزید فعال اور اس کے کام کی اشاعت کے لیے ممکنہ تجاویز؟
برائے رابطہ: ¬¬¬¬
¬¬ 03467357394 0483881487
والسلام
محمد الیاس گھمن