لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
لوحِ ایام
22 اکتوبر 2013ء: قرآن و سنت اور فقہ کی اشاعت و تحفظ کے عالمی ادارے مرکز اہل السنت والجماعت 87 جنوبی سرگودھا میں نامور عالم دین اور بزرگ مولانا نعیم الدین آف لاہور تشریف لائے۔ مرکز کی نئی تعمیر اور سرپرست مرکز متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کی تحریکی کاوشوں کو سراہا اور دعا کرائی۔
25 اکتوبر 2013ء: متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن؛ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی دعوت پر چناب نگر کی سالانہ کانفرنس میں مہمان خاص کی حیثیت سے تشریف لے گئے اور عقیدہ ختم نبوت پر مدلل گفتگو فرمائی۔
26اکتوبر 2013ء : سفیر احناف مولانا محمد الیاس گھمن چار دن کے مسلکی ، علمی ، تبلیغی اور دعوتی دورہ جنوبی پنجاب کے سفر پر روانہ ہوئے۔ جس میں ملک کے معروف دینی جامعات اور پبلک مقامات پر عقیدہ و عمل کے حوالے سے بیانات فرمائے۔
14 نومبر2013ء: ملک کے معروف ادارے جامعۃ الرشید کراچی سے مفتی ابولبابہ دامت برکاتہم درس قرآن کورس کرانے کے لیے مرکز اہل السنت والجماعت 87 جنوبی سرگودھا تشریف لائے۔
15 نومبر 2013ء:بمطابق 10محرم الحرام کو مرکز اہل السنت والجماعت میں بھائی شفقت الہٰی کا نکاح ہوا۔اس موقع پر متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ نے محرم میں اور بالخصوس 10 محرم میں نکاح کی فضیلت پر زور دیتے ہوئے مدلل بیان فرمایا۔ اللہ کے فضل و کرم سے معاشرے میں رسوم و رواج اور عقائد بد کی تردید کےلیے عملاً اللہ تعالیٰ نے مرکز اہل السنت والجماعت کو قبولیت سےسرفراز فرمایا ہے۔