نومبر - دسمبر

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
22 اکتوبر 2013ء: قرآن و سنت اور فقہ کی اشاعت و تحفظ کے عالمی ادارے مرکز اہل السنت والجماعت 87 جنوبی سرگودھا میں نامور عالم دین اور بزرگ مولانا نعیم الدین آف لاہور تشریف لائے۔ مرکز کی نئی تعمیر اور سرپرست مرکز متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کی تحریکی کاوشوں کو سراہا اور دعا کرائی۔
25 اکتوبر 2013ء: متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن؛ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی دعوت پر چناب نگر کی سالانہ کانفرنس میں مہمان خاص کی حیثیت سے تشریف لے گئے اور عقیدہ ختم نبوت پر مدلل گفتگو فرمائی۔
26اکتوبر 2013ء : سفیر احناف مولانا محمد الیاس گھمن چار دن کے مسلکی ، علمی ، تبلیغی اور دعوتی دورہ جنوبی پنجاب کے سفر پر روانہ ہوئے۔
Read more ...

دوسرا سالانہ علماء اجتماع

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
دوسرا سالانہ علماء اجتماع
محترم و مکرم مولانا_____________ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
عقائد و مسائل اہل السنت و الجماعت کی ترویج اور اشاعت کے سلسلہ میں مرکز اہل السنت و الجماعت سرگودھامیں ”علماء اجتماع“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں آنجناب کی شرکت بہت مفید ثابت ہو گی۔ ان شاء اللہ
نظام الاوقات:
22 دسمبر 2013ء بروزاتوار
پہلی نشست: 9 بجے صبح تا 12 بجے
وقفہ برائے کھانا و نماز: 12 بجے تا 1:30 بجے دو پہر
دوسری نشست: 2 بجے تا 3:30 بجے سہ پہر
نوٹ:
1: اگر مسلکی کام کی ترویج کے لیے کوئی مشورہ ہو تو لکھ کر لائیں۔
Read more ...

امام محمد بن سیرین﷬

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
تذکرۃ المحدثین:
……مولانامحمدارشد سجاد
امام محمد بن سیرین﷬
امت مرحومہ میں بے شمار ایسی شخصیات گزری ہیں جن کو قدرت نےاسرار کائنات کے علم سے نوازا ہے۔ ان برگزیدہ شخصیات میں سے ایک ہستی جلیل القدر تابعی امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ کی ہے۔
آپ کی ولادت کے بارے میں کتب تاریخ میں کوئی حتمی رائےنہیں ملتی کہ کس سن؟کس ماہ؟ اور کون سے دن پیدا ہوئے؟البتہ اتنا ضرور ملتا ہے کہ آپ خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت کے آخری دوسالوں میں پیدا ہوئے اور ایسے گھرانے میں پرورش پائی جس میں تقویٰ وپاکیزگی کی خوشبو چار اطراف میں پھیلی ہوئی تھی یہی وجہ تھی کہ اللہ رب العزت نے آپ کو علم وحکمت کا مخزن اور بحر ذخار بنایا۔اور مقام ولایت کے ساتھ ساتھ خوابوں کی تعبیر کا بھی غیر معمولی جوہر عطاء کیا۔ جس کی وجہ سے آپ فن تعبیر کے امام کہلائے گئے۔
مقام ومرتبہ :
Read more ...

طالب حدیث کو امام بخاری کی نصیحت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
طالبِ حدیث کو
امام بخاری کی عجیب نصیحت
……شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا 
محمد بن احمد کہتے ہیں کہ جب ولیدبن ابرھیم مقام ریّ کے قضا سے معزول ہو کر بخارا پہنچے تو میرے استاذ ابو ابراہیم ختلی مجھے ساتھ لے کر ان کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے درخواست کی کہ آپ نے جو روایات حدیث ہمارے مشائخ اور اساتذہ سے سنی ہیں ان کو روایت کر دیجئے۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے احادیث کی روایات نہیں سنیں ، میرےاستاد نےبڑے تعجب سےپوچھا کہ آپ بڑےفقیہہ متبحر ہو کر ایسی بات فرماتے ہیں۔
انہوں نے اپنا قصہ سنایا کہ جب میں عاقل بالغ ہوگیا اور مجھے علم حدیث کا شوق ہو تو میں امام بخاری رحمہ اللہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنی غرض ظاہر کی انہوں نے ناصحانہ ارشاد فرمایا کہ بیٹا جب کسی کام کا ارادہ کرو تو اس سے پہلے اس کے متعلق اس کے لوازمات اور حالا ت دریافت کر لینا چاہییں۔
Read more ...

مؤمل بن اسماعیل جرح و تعدیل کے آئینہ میں

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
مؤمل بن اسماعیل
جرح و تعدیل کے آئینہ میں
……مفتی محمدیوسف
منکرین فقہ جب نماز ادا کرتے ہیں تو اپنے ہاتھ سینے پر باندھتے ہیں جبکہ مسنون طریقہ ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے کا ہے۔ منکرین فقہ نام نہاد اہل حدیث حضرات کے اس عمل کو ثابت کرنے کی سب سے وزنی اور مضبوط دلیل صحیح ابن خزیمہ کی ایک روایت ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اسی مذکورہ روایت میں ایک راوی مومل بن اسماعیل ہے جس کے بارے میں ائمہ جرح و تعدیل اور محدثین کرام کا نظریہ یہ ہے کہ وہ ضعیف ہے۔ اسی بارے میں آئندہ سطور ایک تحقیقی بحث آپ کے سامنے پیش کی جار ہی ہے۔
راویوں پر جرح وتعدیل اور احادیث کی تصحیح وتضعیف کا تعلق خالص اجتہادی رائے کے ساتھ ہے۔مطلب یہ ہے کہ کسی راوی کو ثقہ وقابل اعتماد قرار دینا یا کسی کو مجروح وغیرمعتبر ٹھہرانا نہ تو قرآن کریم میں ہے
Read more ...
Page 1 of 2