فروری

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے مختلف مسلکی اسفار ، اہم شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

معروف مذہبی اسکالر مولانا زاہد الراشدی کی مرکز آمد ،اور خصوصی خطاب۔

ممتاز عالم دین مفتی عبدالقدوس ترمذی کی مرکز آمد ، علماء اور طلباء سے خطاب۔

پیر سید محمود الحسن شاہ شنکیاری مانسہرہ سے مرکز اہل السنت میں تشریف لائے۔

مفتی جمیل الرحمان آف چکوال کے بھائی کے انتقال پُر ملال پر متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن نے ان سے تعزیت کی۔
Read more ...

مسلکِ احناف دیو بند کا فروغ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مسلکِ احناف دیو بند کا فروغ
آزاد کشمیر سے آئے چند سوالات کے جوابات اور مفید ہدایات
الحمد للہ !متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کی اپنے مشن اور کاز سے اخلاص کا یہ عالم ہے کہ ساری دنیا سے علماء طلباء اور عوام الناس مسلکی کام کے فروغ کے لیے مشاورت کرتے ہیں ، ایسے ہی ایک مخلص کا ایک خط اور متکلم اسلام کا جواب آپ کے سامنے پیش کیا جاتا ہے قارئین اپنے اپنے علاقے کی صورتحال کے مطابق اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں)ادارہ(
مولانا عبدالشکور صاحب[ آزاد کشمیر ] لکھتے ہیں :

1.

Read more ...

امام محمد رحمہ اللہ کی چند کتب

User Rating: 2 / 5

Star ActiveStar ActiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تعارف کتب فقہ :
مفتی محمد یوسف
امام محمد رحمہ اللہ کی چند کتب(2)
قارئین! آپ کو یاد ہوگا گزشتہ قسط میں ہم نے یہ وضاحت کی تھی کہ امام محمد رحمہ اللہ کی چھ مشہور کتب ہیں ،جنہیں” کتب ظاہرالروایۃ“ کہاجاتا ہے۔ کتاب المبسوط اور الجامع الصغیر کا تعارف ہوچکا ، الجامع الکبیر کا مختصر تعارف پیش خدمت ہے۔
الجامع الکبیر:
”الجامع الکبیر “ کیاہے؟ علمی دنیا میں ایک بہترین فقہی شاہکار اور فقہی مسائل پر مشتمل ایک شاندار دستاویز ہے ،علماء کرام نے صراحت کی ہے کہ اس کتاب میں درج شدہ مسائل امام محمد رحمہ اللہ نے بواسطہ امام ابو یوسف رحمہ اللہ ذکر نہیں کیے بلکہ بذات خود امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رحمہ اللہ سے سن کر لکھے ہیں۔ یہ بتانا ضروری ہے کہ اس کتاب میں ایسے مسائل بھی ہیں جو امام محمد رحمہ اللہ کی ذاتی جستجو اور کاوش کا نتیجہ ہیں نیز ایسے مسائل بھی کتاب کا حصہ ہیں جوامام موصوف نے دیگر علماء کرام کے قلمی نسخوں اور ذاتی مسودوں سے اخذ کیےہیں۔
Read more ...

فضائل اعمال پر اعتراضات کا علمی جائزہ

User Rating: 2 / 5

Star ActiveStar ActiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر 6 : کشف سے متعلق
فضائل اعمال پر اعتراضات کا علمی جائزہ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن ﷾
شیخ الحدیث قطب العصر مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ”فضائل اعمال “ میں جہاں اولیاء اللہ کے واقعات درج کیے ہیں، وہاں ان کی کرامات اور کشف وغیرہ بھی ذکر کیے ہیں۔کرامات کی بحث [ معنی ٰ ، ثبوت ، شرعی حکم وغیرہ ] تفصیل کے ساتھ گزر چکی ہے۔ اب چند باتیں” کشف“ سے متعلق تحریر کی جاتی ہیں۔

1)

کشف کا معنیٰ

2)

کشف کی قسمیں
Read more ...

عطاء بن ابی رباح ﷬

User Rating: 1 / 5

Star ActiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تذکرۃ المحدثین:
مولانا ارشد سجاد ﷾
عطاء بن ابی رباح ﷬
نام ونسب:
نام عطاء ، کنیت ابو محمد والد کانام اسلم اوران کی کنیت ابو رباح تھی ، آپ یمن کے مردم خیز قصبہ ”جند“ میں خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے آغاز خلافت میں پیدا ہوئے اور مکۃ المکرمہ میں نشوونما پائی۔
فضل وکمال:
فضل وکمال اور زہد وورع کے لحاظ سے حضرت عطا ء رحمہ اللہ بڑے جلیل القدرتابعی تھے۔حافظ ابن حجرعسقلانی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
وکان من سادات التابعین فقہا و علماً وورعاً وفضلاً۔
) تہذیب التہذیب ج4ص491(
ترجمہ: حضر ت عطا ء رحمہ اللہ فقہ ، علم وورع اور فضل وکمال کے لحاظ سے سادات تابعین میں تھے۔
Read more ...