ڈاک بنام فقیہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ڈاک بنام فقیہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
متکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
مدیر اعلیٰ ماہنامہ فقیہ سرگودھا
امید ہے کہ مزاج گرامی عافیت کے ساتھ ہوں گے۔
آپ کے ادارے کا رسالہ ماہنامہ فقیہ اس وقت میرے ہاتھ میں ہے پڑھ کر بحمد اللہ بہت اچھا لگا۔
ہمارے علاقہ وادی نیلم خصوصاً ہمارے گاؤں ”جانوئی“ میں پچھلے 7 سالوں سے غیر مقلدیت کےاثرات بد پھیلتے جارہے ہیں جس کی بڑی وجہ علم کی کمزوری اور دلائل ومباحث کافقدان ہے ہم نے الحمد للہ 5 سال قبل الولی لائبریری کا افتتاح کیا ہے جس میں اکثر کتابیں تفاسیر، فقہ اوردیگر کتابیں موجود ہیں۔
بعض اوقات ان سے بحث ہوتی ہے لیکن کتابوں میں سے دلائل تلاش کرنا مشکل ہوجاتا ہیں۔ آپ سے انتہائی ادب سے درخواست ہے کہ اپنے ادارہ کے رسائل لائبریری کے نام پر اعزازی بھیجیں اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔وقتاً فوقتاً آپ سے رابطہ بھی کریں گے اور کچھ مفید مشورے بھی حاصل کریں گے۔
الولی لائبریری حافظ شفیق الرحمن اعوان
معلم مدرسہ تعلیم القرآن گاؤں وڈاکخانہ جانوئی
تحصیل شاردہ ضلع نیلم آزاد کشمیر پاکستان
جواب :بحکم مدیر اعلیٰ الولی لائبریری کے لیے ماہنامہ فقیہ جاری کر دیا گیا ہے۔