ہمہ جہت شخصیت …………امام ابو حنیفہ ﷫

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ہمہ جہت شخصیت …………امام ابو حنیفہ ﷫
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
جامع المسانید اور تاریخ بغداد یہ تاریخی شہادت موجود ہے : ربیع بن یونس کہتے ہیں کہ امام ابو حنیفہ؛ امیر المومنین ابو جعفر منصور کے پاس آئے اس وقت دربار میں امیر المومنین کی خدمت میں امام عیسیٰ بن موسیٰ بھی تشریف فرما تھے۔ عیسیٰ بن موسیٰ نے امیر المومنین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے امیر المومنین!ھذا عالم الدنیا الیوم۔ یہ اس وقت روئے زمین کے بہت بڑے عالم ہیں۔ امیر المومنین ابو جعفر منصور نے امام اعظم سے دریافت کیا : اے نعمان) !امام ابوحنیفہ کا پورا نام نعمان بن ثابت ہے ( آپ نے کن لوگوں کا علم حاصل کیا ؟ امام اعظم رحمہ اللہ نے جواباً ارشاد فرمایا : میں نے فاروق اعظم ، علی المرتضیٰ ، عبداللہ بن مسعود اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کا علم حاصل کیا ہے۔یہ سن کر امیر المومنین ابو جعفر منصور نے بے ساختہ کہا :” اے ابو حنیفہ !آپ علم کی مضبوط چٹان پر کھڑے ہیں۔ “
آج سے کئی صدیاں پیشتر امام عیسیٰ بن موسیٰ نے جس بات کی خبر دی تھی کہ ھذا عالم الدنیا الیوم۔ یہ اس وقت روئے زمین کے بہت بڑے عالم ہیں۔ آج تلک اس میں صداقت ٹپکتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ابو حنیفہ شخصیت و کردار کے خوبصورت ، جامع الصفات مجموعے کا نام ہے۔ ایک ایسے سرسبز و شاداب پہاڑ کی مانند جس کے چاروں اطراف سے صاف چشمے ابل رہے ہوں۔
ابو حنیفہ ……………….علم کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….عمل کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….ولایت کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….تقویٰ کانام ہے۔
ابو حنیفہ……………….خشیت الہٰی کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….للہیت کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….دینی تفقہ کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….قانون دانی کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….آئین ساز ی کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….دستور ساز ی کا نام ہے۔
ابو حنیفہ………………. افراد سازی کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….علم کلام کے موجد کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….علم فقہ کے مدون اول کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….علم حدیث سے استنباط کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….علم تفسیر میں پختگی کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….علم مناظرہ میں فتح کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….بشارت نبوی کا عملی مظہر کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….شاہوں کے دربار میں استغناء کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….تجارت کے میدان میں التاجر الصدوق کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….میدان کار زار میں استقامت کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….اہل باطل پر خدائی یلغار کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….اہل حق کے لیے نصرت و کامیابی کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….مفسرین کے عظیم استاد کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….محدثین کے جلیل القدر شیخ کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….فقہاء کے سرتاج کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….دینی سیاست کے اصولوں کا نام ہے۔
ابو حنیفہ……………….باہمی اخوت ، ہمدردی ، ایثار و بھائی چارگی کا نام ہے۔
الغرض! ابو حنیفہ ایک ایسی سوچ ، تدبر ،تفکر ،تفقہ اور زاویہ نگاہ کانام ہے جس میں عقائد صحیحہ اور اعمال صالحہ کے ساتھ دنیا و دین کی بھلائی حاصل کی جاسکتی ہے
اسی روایت کے تسلسل کو بقا اور جلاء بخشنے کے لیے ہماری جماعت عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کے زیر اہتمام مورخہ 11 مئی 2014 کو سرزمین اسلام آباد پر اس جلیل القدر فقیہ اور امت مسلمہ کے عظیم محسن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان اور فقید المثال امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رحمہ اللہ سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
تمام قارئین سے درخواست ہے کہ اس پروگرام کی مقبولیت و نافعیت کے لیے اللہ کے حضور دعا گو رہیں۔ اللہ اس کو نفع بخش بنائے اورشریروں اور حاسدوں کی بدخواہی سے اور حوادثات و سانحات سے محفوظ و مامون رکھے۔
نوٹ : یہ پروگرام ہماری ویب سائٹ www.ahnafmedia.com پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
والسلام
سالانہ دورہ تحقیق المسائل
اس کے ساتھ ساتھ دوسری بڑی خوشخبری یہ بھی ملاحظہ فرما لیں کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے فوراً بعد مورخہ 31 مئی 2014 کو قرآن وسنت اور فقہ کی اشاعت و تحفظ کے عالمی ادارے مرکز اہل السنت والجماعت 87 جنوبی سرگودھا میں حسب سابق سالانہ دورہ تحقیق المسائل کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تقریباً 12 دن کے اس کورس کی