جولائی

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

مرکز اہل السنت والجماعت میں 12 روزہ دورہ تحقیق المسائل کا انعقاد ہوا جس میں580 علماء و طلباء اور 50 کے قریب عالمات و فاضلات نے شرکت کی۔ خصوصی اسباق متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے ہوئے اس کے علاوہ حضرت مولانا فضل الرحیم اشرفی ، حضرت ڈاکٹر عبدالمقیم ،مولانا قاضی ارشد الحسینی ، اٹک ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ، مولانا اللہ وسایا ، قاضی مشتاق احمد، مولانا حکیم محمد زاہد بٹ ،
Read more ...

تعارف کتب فقہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تعارف کتب فقہ
مفتی محمد یوسف ﷾
کتاب الحجۃ علی اہل المدینۃ :
امام دار الہجرۃ امام مالک بن انس رحمہ اللہ کے نام سے کون واقف نہیں، اگر ان کے شاگردوں کی فہرست پر نگاہ دوڑائیں تو ان میں امام ربانی محمد بن حسن الشیبانی رحمہ اللہ کا نام ضرور دکھائی دے گا امام محمد رحمہ اللہ؛ امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے مایہ ناز شاگرد ہیں۔ کوفہ میں جلیل القدر مشائخ سے علم و حکمت کے موتی سمیٹنے کے بعد مدینۃ الرسول علی صاحبہا التسلیم تشریف لے گئے اور وہاں کے ائمہ و شیوخ خصوصا ًامام مالک رحمہ اللہ کی خدمت میں رہ کے خوب خوب علمی پیاس بجھائی۔ لگ بھگ تین سال تک آپ کو امام مالک رحمہ اللہ کی خدمت میں رہنے کا موقع ملا، اس دوران آپ نے ان سے موطا امام مالک اور دیگر احادیث کا سماع کیا۔
امام محمد رحمہ اللہ چونکہ بذات خود فقہ حنفی پر کاربند تھے
Read more ...

زکوٰۃ کے مسائل

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
زکوٰۃ کے مسائل
مفتی نجیب احمد قاسمی ، ریاض
زکوٰۃ کے معنی:
زکوٰۃ کے معنی پاکیزگی، بڑھوتری اور برکت کے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
خُذْ مِنْ اَمْوَالِہِمْ صَدَقَۃً تُطَہِّرُہُمْ وَتُزَکِّیْہِمْ بِہَا وَصَلِّ عَلَیْہِم
(سورۃالتوبہ)
اُن کے مال سے زکوٰۃ لو تاکہ اُن کو پاک کرے اور بابرکت کرے اُس کی وجہ سے، اور دعا دے اُن کو۔ شرعی اصطلاح میں مال کے اُس خاص حصہ کو زکوٰۃ کہتے ہیں جس کو اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق فقیروں، محتاجوں وغیرہ کو دے کر انہیں مالک بنا دیا جائے۔
زکوٰۃ کا حکم:
Read more ...

رمضان المبارک؛ فضائل و مسائل

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
رمضان المبارک؛ فضائل و مسائل
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
رمضان المبارک کو دیگر تمام مہینوں پر فضیلت حاصل ہے۔ اس مہینہ میں اللہ رب العزت کی رحمتوں، عنایات اور کرم نوازیوں کی عجیب شان ہوتی ہے۔ انہی برکات کا یہ ثمرہ ہے کہ اس میں ایک نفل کاثواب فرض کے برابر اورایک فرض کاثواب ستر فرائض کے برابرکردیاجاتاہے۔
(مشکوۃ المصابیح: ج1، ص173 کتاب الصوم- الفصل الاول)
اس مہینہ میں عبادات و ریاضات کا عالم کیسا ہونا چاہیے؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی اس حدیث پر نظر ڈالیے، فرماتی ہیں:
كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ شَهْرُ رَمَضَانَ شَدَّ مِئْزَرَهُ ، ثُمَّ لَمْ يَأْتِ فِرَاشَهُ حَتّٰى يَنْسَلِخَ
Read more ...

غامدی صاحب کا نیا شوشہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
غامدی صاحب کا نیا شوشہ )2(
مولانا محمد اشفاق ندیم حنفی
تیسری بات : اللہ تعالی نے انسان کو دنیا میں بے مقصد نہیں بھیجا کہ وہ صرف حیوانوں کی طرح کھائے پیئے مزے اڑائے اور پھر مر جائے۔ بلکہ انسان کو بھیجنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ اپنی زندگی کے تمام پہلو اللہ تعالی کی مرضی کے تابع کر کے گزارے اس مقصد کے لیے اللہ تعالی نے ہر انسان میں حق کو قبول کرنے کی فطری استعداد رکھی ہے۔
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ مبارکہ میں چند یہودی مسلمان ہوئے، وہ احکام اسلام کے ساتھ تورات کے احکام کی رعایت بھی رکھنا چاہتے تھے ،مثلاً ہفتہ کے دن کو بڑا عظمت والا سمجھنا ،اونٹ کے گوشت اور )اونٹنی کے (دودھ کو حرام خیال کرنا اور تورات کی تلاوت کرناوغیرہ۔تو یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی ۔
یا ایھا الذین آمنوا ادخلوا فی السلم کافۃ، ولا تتبعوا خطوات الشیطٰن انہ لکم عدو مبین۔
Read more ...