مرکز اہل السنت میں شعبہ کتب کا اجراء

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
مرکز اہل السنت میں شعبہ کتب کا اجراء
شائقین علوم نبوت کے پرزور اصرار پر مرکز اہل السنت والجماعت میں شعبہ کتب )درس نظامی (کا اجراء بھی اس سال سے کیا جا رہا ہے جو فی الحال متوسطہ سے ثانویہ عامہ تک ہو گا۔ فارغ التحصیل علماء اور فضلاء کرام کے لیے ایک سالہ تخصص فی التحقیق والدعوۃ حسب معمول جاری رہے گا۔اور یہ الحمد للہ تخصص کا نواں سال ہوگا۔
چونکہ مرکز اہل السنت والجماعت کا الحاق پاکستان کے سب سے بڑے دینی تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ساتھ ہے اس لیے اس کا نصاب بھی وفاق المدارس العربیہ کا منظور شدہ ہے۔
درجہ متوسطہ )فارسی ، انگلش ، ریاضی ، معاشرتی علوم، فقہ مسائل (
درجہ اولی )ابتدائی عربی صرف و نحو گرائمر (
درجہ ثانویہ عامہ )تفسیر ، تجوید ،حدیث، فقہ اور عربی گرائمر(
مرکز اہل السنت والجماعت میں الحمد للہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی تربیت کا بھی خاص خانقاہی ماحول ہوتا ہے۔ جہاں علمی میدان میں محنت کرائی جاتی ہے وہاں پر ذکر اذکار ، اعمال مسنونہ اور تزکیہ نفوس کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاتا۔
داخلہ لینے والے خواہش مند شوال المکرم کی 10 سے 15تاریخ تک مرکز اہل السنت میں تشریف لائیں۔
نوٹ : موسم کے مطابق بستر بھی ہمراہ لائیں۔
محتاجِ دعا