اگست ۔ ستمبر

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

نئے تعلیمی سال کا آغاز۔۔۔ مرکز اہل السنت والجماعت میں شعبہ حفظ القرآن ، شعبہ کتب )درجہ متوسطہ اول تا ثانویہ عامہ (اور ایک سالہ تخصص فی التحقیق والدعوۃ میں داخلے۔۔۔ جوق در جوق تشنگان علم کی تشریف آوری۔

6 جولائی کو مرکز اہل السنت والجماعت میں عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کے مرکزی و صوبائی ذمہ داران کا دو روزہ اجلاس ہوا۔ جس میں جماعتی کام کو مزید منظم کرنے اور مسلک احناف کی اشاعت و تحفظ کے موضوع پر بات چیت اور مشاورت جاری رہی۔
Read more ...

تبصرۂِ کتب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تبصرۂِ کتب
……… مولانا محمد کلیم اللہ
نام کتاب: اشعار خطابت
مؤلف: مفتی فیصل رشید
ملنے کا پتہ : مکتبۃ الرشید 03226917519
خطابت ایک عظیم الشان فن کا نام ہے۔ لیکن یہ فن محض فن ہی نہیں جسے دنیا کے حصول کے لیے استعمال کیا جائے بلکہ ایک دلی درد اور قلبی کڑھن ہے۔ جس سے مقصود معاشرے میں بسنے والے لوگوں کی سوچ و فکر اور ان کی عملی زندگی کو اپنے خیالات کے مطابق ڈھالنے کا۔ اسلامی خطابت کا مطلب یہ ہے کہ خلوص نیت اور صدق مقال کے ساتھ اسلامی عقائد و نظریات اور تعلیمات کو لوگوں کے دلوں میں پیوست کیا جائے اور شکوک و شبہات سے ان کے اذہان و
Read more ...

اخلاقی دیوالیہ پن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اخلاقی دیوالیہ پن
شیخ ولی خان المظفر
عالم انسانی اور بالخصوص پاکستان جو اس وقت گوناگوں المیوں کی زد میں ہے اورمختلف النوع مقامی وعالمی مسائل کی ہولناکیوں سے کرۂ ارضی بد امنی وبدمزگی کی تصویر پیش کر رہا ہے ‘ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب عالم ِ بشری میں ان بلند پایہ انسانی اقدار اور عالی اخلاق کی پستی اور کمزوری کے سبب ہے جو اخلاق واقدار ماضی میں ہمارے مایۂ افتخاراسلاف اور عظیم المرتبت بزرگوں کی عظمت وسطوت کا راز تھے۔سلف صالحین کے اخلاق میں سے یہ ہے : لوگوں کو نیکی کی تلقین کرتے اور برائی سے روکتے ،اگرچہ وہ عمل نہ کریں اور برائی سے نہ رُکیں ، افسوس اس عادت ومزاج سے آج کل بہت لوگ خالی اورعاری ہیں۔ امیر المومنین حضرت علی ؓ فرماتے ہیں ، جو برائی سے روکے اور فاسقوں سے دلی عداوت رکھے ، اور جب محرمات الہی کی پرواہ نہ کی جائے ،ناراض ہو، تو اﷲ تعالی بھی اس کے واسطے ان لوگوں سے ناراض ہوجاتے ہیں۔ حفص بن حمید ؒ سے کسی نے کہا ،
Read more ...

مسلم معاشرہ اور جدید میڈیا کا کردار

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مسلم معاشرہ اور جدید میڈیا کا کردار
میر افسر امان، کراچی
مسلم معاشرے سے مراد اگر موجودہ مسلم معاشرہ ہے تو یہ مسلم معاشرے کی بگڑی ہوئی شکل ہے مسلم معاشرے کو ہمارے آقاؤں نے توڑ پھوڑ دیا ہے اس کی مثال کچھ واقعات سے ہم اخذ کر سکتے ہیں جب صلیبیوں نے ترکی کو شکت دی خلافت کو ختم کیا مسلمانوں کو چھوٹے چھوٹے راجوڑوں (ملکوں)میں با نٹ دیا تو ساتھ ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ ہم نے مسلم معاشرے کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے اتاترک نے ترکی میں اسلام کی ساری کی ساری معاشرت کو ریاستی جبر سے ختم کیا اس کی جگہ مغرب کی شیطانی معاشرت کورائج کر دیا جس کو آج تک سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
کچھ مدت پہلے ایسی ہی کوشش کا ذکر بھارت میں کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے کیا اور کہا تھا کہ مسلمانوں کی معاشرت(تہذیب) کو ہم نے ختم کر دیا اسی طرح یہودیوں کے پروٹوکول میں بھی درج ہے
Read more ...

نماز اور خطبہ صرف عربی زبان میں

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
نماز اور خطبہ صرف عربی زبان میں
محمد نجیب قاسمی سنبھلی
نماز صرف عربی میں:
حضور اکرم ﷺ اور صحابۂ کرام کے اقوال وافعال کی روشنی میں علماء کرام نے تحریر فرمایا ہے کہ تکبیر تحریمہ سے لے کر سلام پھیرنے تک جو کچھ نماز میں پڑھا جاتا ہے بلکہ نماز سے قبل یعنی اذان واقامت کا بھی عربی زبان میں ہی پڑھنا ضروری ہے۔ حتی کہ علماء کرام کی ایک بڑی جماعت نے تحریر کیا ہے کہ سجدہ کی حالت میں اور نماز کے آخر میں درود سے فراغت کے بعد عربی زبان میں وہی دعائیں پڑھنی چاہئیں جو قرآن کریم میں وارد ہیں یا حضور اکرم ﷺ سے ثابت ہیں۔ قرآن وحدیث میں وارد دعاؤں کے علاوہ عربی زبان میں نماز میں دعائیں مانگنے کو علماء کرام نے مکروہ قرار دیا ہے، بلکہ علماء کرام کی ایک جماعت نے عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں نماز کے اندر دعائیں پڑھنے پر نماز کے اعادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس لئے ہمیں نماز میں تکبیر تحریمہ سے لے کر سلام پھیرنے تک عربی زبان کے علاوہ کسی دوسری زبان میں کچھ نہیں پڑھنا چاہئے
Read more ...
Page 1 of 2