حنفیت میں ہمارا طریقہ

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
 
حنفیت میں ہمارا طریقہ
………مولانا احمد علی لاہوری ﷫
ہم تو اس معنیٰ میں حنفی ہیں جو ہمارے سلف صالحین احناف کا پاک مسلک تھا یعنی سب سے پہلے اللہ رب العزت کی مقدس کتاب یعنی قرآن مجید پر عمل کرنا ضروری سمجھتے ہیں اگر کوئی مسئلہ کتاب اللہ سے واضح طور پر سمجھ میں نہ آئے تو سید المرسلین خاتم النبیین شفیع المذنبین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات مبارکہ سے اس کا حل تلاش کیا جائے۔ اگر بالفرض اپنی کوتاہ نظری و کم فہمی کے باعث وہاں سے بھی مسئلہ سمجھ میں نہ آئے تو پھر غیر مجمع علیہ مسئلہ امام الائمہ حضرت ابو حنیفہ نعمان بن ثابت کوفی رحمہ اللہ کے ارشاد یا ان کے مقدس شاگردوں مثلاً:

امام ابو یوسف رحمہ اللہ

امام محمد رحمہ اللہ

امام زفر رحمہ اللہ

امام حسن رحمہ اللہ میں سے کسی کے قول پر عمل کیا جائے۔
کیونکہ ان ہی حضرات کا حلفیہ بیان پہلے گزر چکا ہے کہ ہم ہر قول میں امام صاحب رحمہ اللہ کے پابند ہیں لہٰذا بحیثیت حنفی ہونے کے ہم ان حضرات کے اقوال کے سامنے سرجھکانا اپنا فخر سمجھتے ہیں ان کے سوا کسی شخص کا قول ماننے کے لیے ہم مجبور نہیں ہیں کہ جو حنفی کہلائے وہ ہمارا آقا بن جائے۔ لہٰذا ہمارا یہ کہنا بجا اور درست ہے کہ ہم پکے حنفی ہیں جو عزت ہمارے دل میں بلحاظ اتباع و تقلید امام صاحب رحمہ اللہ کی ہے وہ درجہ کسی اور کو نصیب نہیں۔
)ماخوذ از امام لاہوری کے رسائل ص 170(