تبصرۂِ کتب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
تبصرۂِ کتب
……… مولانا محمد کلیم اللہ حنفؔی
نام کتاب: نیک صحبت کے کرشمے
ضبط و تحریر: مولانا محمد اسلم
ملنے کا پتہ : 03336329378
انسانی زندگی پر ماحول کا بھی گہرا اثر پڑتا ہے۔ اس وجہ سے شریعت میں بری مجالس میں بیٹھنے سے روکا گیا ہے۔ بری سوسائٹی میں انسان کے اخلاق ، اعمال حتیٰ کہ عقائد بھی تباہ ہو جاتے ہیں۔ اور انسان کی جہاں دنیا برباد ہوتی ہے وہاں پر آخرت بھی اس کے لیے ذلت کا باعث بن جاتی ہے۔ ہمارے معاشرے میں اخلاقی بیماریوں کی وجہ سے آج ہماری زندگیوں میں سکون ، راحت ، چین ، اطمینان اورخوشیاں ناپید ہو چکی ہیں ان کی جگہ پر بے سکونی ، بے چینی اور گھٹن کا ماحول ہے۔ گھریلو نظام زندگی تباہ ہو چکا ہے۔ اولادیں نافرمان ہو چکی ہیں ، اجتماعی نظام میں تقریبا ہر دوسرا شخص جھوٹ ، فریب، دھوکا اور غلط بیانی سے کام لے رہا ہے۔
ایسے حالات میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ اس سارے نظام کو صحیح خطوط پر لایا جائے۔ اس حوالے سے سب سے آسان اور مناسب طریقے اہل اللہ کی مجالس ہیں۔ حدیث میں آتا ہے ھم الجلساء لا یشقیٰ جلیسہم یہ اہل اللہ ایسے لوگ ہیں جن کے ساتھ بیٹھنے والا بھی محروم نہیں ہوتا۔ اس ضرورت اور افادیت کو سامنے رکھتے ہوئے مولانا محمد اسلم مہتمم جامعہ تعلیم الاسلام اشرفیہ بہاولنگر نے حضرت حاجی محمد شریف ہشیار پوری رحمہ اللہ کے ایک وعظ کو ترتیب دیا ہے۔
حاجی شریف ہشیارپوری رحمہ اللہ؛ حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کے تربیت یافتہ اور ان سے فیض حاصل کرنے والے ہیں۔
چنانچہ اپنے اس وعظ میں ایک جگہ پر فرماتے ہیں :
صحابہ کرام نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم کن لوگوں کی صحبت میں بیٹھا کریں ؟ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جن لوگوں کا دیکھنا تمہیں خدا کی یاد دلا دے ، اس کا بولنا علم میں ترقی کر دے اس کا عمل آخرت کی یاد دلا دے۔
دوسرے مقام پر فرماتے ہیں :
اچھی صحبت کا اثر بہت عمدہ ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا بزرگان دین کی خدمت میں بیٹھنے سے ایک خاص بات قلب میں پیدا ہو جاتی ہے وہ یہ ایمان میں ایک قوت پیدا ہو جاتی ہے تو پھر خروج عن الاسلام کا خطرہ نہیں رہتا۔
توجہ فرمائیں!

تبصرے کے لیے دو کتابوں کا بھیجنا ضروری ہے۔

ادارہ کا مؤلف کتاب کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرہ کے لیے بھیجی جانے والی کتابیں درج ذیل پتہ پر روانہ کریں۔
دفتر رسائل و جرائد
(برائے تبصرۂ کتب:ماہنامہ فقیہ )
مرکز اہل السنت والجماعت 87جنوبی لاہور روڈ سرگودھا
03326311808