لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

مولانا عاشق الہٰی بلند شہری رحمہ اللہ کے صاحبزادے مولانا عبدالرحمان کوثر مدنی مرکز اہل السنت والجماعت میں تشریف لائے اور تزکیہ نفس پر طلباء میں بیان فرمایا۔ بعد ازاں مرکز کے اساتذہ کرام کے ساتھ علمی مجلس فرمائی۔

فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالحفیظ مکی دامت برکاتہم مرکز اہل السنت والجماعت میں تشریف لائے ،متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کو چاروں سلاسل میں خلافت بھی عطا فرمائی اور ماہانہ خانقاہی مجلس میں بیان اور ذکر بھی کرایا۔

سات ستمبر کو مرکز اہل السنت والجماعت سے ختم نبوت روڈ کاروان کا قافلہ سرگودھا شہر روانہ ہوا جہاں مجاہد ختم نبوت مولانا محمد اکرم طوفانی اور مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ نے شہر کے وسط میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور اس پر علماء کی قربانیوں کاتذکرہ کیا۔ مرزائیوں کے کفر پر پارلیمنٹ کے فیصلے کو سراہا۔

 div class="text">عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کی طرف سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پردینی اجتماعات،مسلکی سیمینارز ،سیرت مصطفیٰ ،ختم نبوت ، ناموس صحابہ ، حقانیت قرآن،مناقب امام اعظم، شان اولیاء اللہ، فقہ اور فقہاء کی عظمت ، اور تحفظ سنت کانفرنسز کا انعقاداورمتکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ امیر عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کے خصوصی خطابات۔