دسمبر

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

23 اکتوبر مرکز اہل السنت والجماعت میں عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کے مرکزی ، صوبائی ،ضلعی ذمہ داران و کارکنان کا مشاورتی و تربیتی اجلاس ہوا۔

متکلم اسلام اپنے مسلکی اور دعوتی دورے پر20 دنوں کے لیے ملائشیا ، سنگاپور ، دوبئی تشریف لے گئے۔ جہاں مختلف دینی مدارس اور مساجد میں بیانات فرمائے اور چاروں سلاسل میں لوگوں کو بیعت بھی فرمایا۔

Read more ...

باتیں اُن کی یاد رہیں گی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
باتیں اُن کی یاد رہیں گی!!
……مفتی راشد ڈسکوی ﷾
ماضی قریب کے بند دریچوں میں جھانک کر دیکھیں تو وہاں اپنے اکابر اساتذہ کرام کی سرپرستی، اُن کی راہنمائی، اُنگلی پکڑ کے چلانا، ہر مرحلے میں تربیت کرنا، قدم قدم پر سمجھانانظر آتا ہے تو پیشانی اللہ تعالیٰ کے سامنے تشکر بھرے جذبات کے ساتھ جھک جاتی ہے، الحمد للہ علیٰ ذٰلک، وجزاھم اللہ خیرا واحسن الجزاء۔قابلِ صد احترام مُشفِق اساتذہ کرام کے سامنے زانوئے تلمذ نہ کرتے تو معلوم نہیں ہماری زندگی جانوروں کی طرح ہوتی یا اُن سے بھی بدتر ہوتی؟!
9/محرم الحرام /1436ھ کی رات آٹھ بجے مدرسہ عربیہ رائے ونڈ کے طلبہ کی طرف سے صدمے سے لبریز یہ خبر آئی کی اُستاذ ِمحترم مولانا جمشید علی خان رحمہ اللہ اِس بے وفا دنیا کو داغِ مفارقت دیتے ہوئے سفرِ آخرت شروع کر چکے ہیں:”انّا للّٰہ وانّا الیہ راجعون”انّ لِلّٰہ ما اخذ، ولِلّٰہ ما اعطیٰ، وکلُّ شَییٍ عندَہ باجَلٍ مُسمّیٰ“
اُستاذِ محترم رحمہ اللہ اتباع سنت، تقویٰ، تواضع ، للہیت اور امتِ محمدیہ ﷺ کے جس درد اور فکر وکڑھن کو اپنے سینے میں لیے ہوئے تھے،
Read more ...

فکری گمراہی کا چوتھا سبب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
فکری گمراہی کا چوتھا سبب
……مولانا محب اللہ جان ﷾
فکری و علمی گمرا ہی کا یہ ایک اہم ترین سبب ہے کہ انسان ہر چیز کے رد قبول کر نے میں اور حق و با طل کو معلوم کرنے کے لئے اپنی نا قص عقل کو معیار بنا لے اور پھر جو چیز عقل میں آئے اسے تسلیم کرلے ،جو عقل میں نہ آئے تو اس کا انکا ر کر دے ، در حقیقت (علو م شرعیہ )پر عقل کو تر جیح دینا ، اور حقا ئق اشیا میں وحی، نبو ت پر اعتما د کے بجا ئے اپنی عقل کو فیصل ما ن لینا یہ وہ خطر نا ک ترین مرض ہےکہ جس میں مبتلا کے بعد را ہ حق اور نظریات حق کے دریا فت کے راستے مسدوو ہو جا تے ہیں ،حق کی بجائے انسا ن گمرا ہی کی دلدل میں پھنس جا تا ہے یہی وہ لوگ ہیں جو بند گا ن خدا نہیں بند گا ن عقل کہلوانے کے مستحق ہیں ،عقل کی غلا می میں مبتلا ہو نے کے بعد جب مذھب کا کوئی مسئلہ ،حکم ، عقیدہ،بظا ہر خلا ف عقل نظر آتا ہے تو ایسی صو رت میں دو گروہ سا منے آتے ہیں ،ایک گرو ہ تو وہ ہے جو اس مسئلہ ، حکم اورعقیدہ کو خلا ف عقل کہہ کر انکار کر لیتا ہے
Read more ...

تقلیدِ شخصی کیوں واجب ہے

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تقلیدِ شخصی کیوں واجب ہے؟
……مولانا محمد مبشر بدر﷾
پوری امت ایک راستے پر چلتی چلی آرہی ہوتی ہے۔ اس کا ایک منہج ، ایک نظریہ اور ایک فکر ہوتی ہے۔ گویا ایک اجتماعیت ہوتی ہے جس میں اس کی قوت و مضبوطی پنہاں ہوتی ہےپر فساد اور انتشار کی ابتدا وہاں سے ہوتی ہے جہاں سے اس کے منہج و نظریئے کی یا تو غلط تعبیر و تشریح کی جائے یا اس کے سابق منہج سے سرمو انحراف کرکے الگ راہ نکال لی جائےاور سبیل ِالمؤمنین کی مخالف راہ اختیار کی جائے۔
یہی وہ مقام ہے جہاں سے امت کی وحدت پارہ پارہ ہوتی ہے اور فتنہ ، فساد اور انتشار کو ہوا ملتی ہے۔ قدرت نے جس طرح اسلام کی بقا کی ضمانت لی ہے جو بذریعہ نزولِ ملائکہ نہیں کہ فرشتے اتریں اور اسلام کی اشاعت و حفاظت کا فریضہ سرانجام دیں بلکہ جس طرح انبیاء علیہم السلام کو گروہِ انسانیت میں سے پیدا کرکے اپنے پیغام کی تبلیغ کرائی گئی ٹھیک اسی طرح اسلام کی حفاظت کے لیے ایسے رجالِ کار کو امتِ مسلمہ میں پیدا فرمایا
Read more ...

دین کا اہم موضوع تصوف

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
دین کا اہم موضوع تصوف
……مولانا عنایت اللہ عینی ﷾
ہر علم کا ایک موضوع ہے اور اس کی ایک غایت ہے عمل کی سب تگ وتاز اسی ایک موضوع کے گرد ہوتی ہے اس کی غایت اس کا تکمیل ہے تصوف کا موضوع دلوں پر صفائی کی محنت ہے اور اس کی غایت خدا کی محبت کا حاصل کرنا ہے یہاں تک کہ بندہ اس کا ہوکر رہ جائے اور وہ کچھ دیکھ لے جو اس نے کبھی سنا یا سمجھا نہ تھا یہ عبادت کی غایت ہے جو موت پر پوری ہوتی ہے
واعبد ربک حتی یاتیک الیقین
)سورۃ الحجر 99 (
)آثار الاحسان ج1ص55از ڈاکٹر علامہ خالد محمود (
بے شک تصوف کا نام دور نبوی اور صحابہ میں ایجاد نہیں تھا
Read more ...
Page 1 of 2