جنوری

رکاوٹیں دور کریں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
رکاوٹیں دور کریں!!!
……امیر افضل اعوان
اسلام کی آفاقی تعلیمات ہمیں دوسروں کے کام آنے اور ان کے لئے آسانی پیدا کرنے کا حکم دیتی ہیں، اسی طرح ظلم و ستم، جبر و جور سے گریز کی ہدایت کے ساتھ ساتھ اسلام ہمیں معاشرہ میں رہنے والے افراد کے لئے بہتر روابط استوار کرتے ہوئے حسن سلوک، نیکی، اخوت، بھائی چارہ اور محبت و شفقت کا درس دیتا ہے، اسلام میں دنیا و آخرت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ان کی ابدی وفانی حیثیت بھی نمایاں کی گئی ہے اور خالق کائنات نے انسان کے لئے جزاءاور سزا کا معیار بھی مقرر کردیا ہے۔ اسی طرح انسان کے لئے دنیا کو دارامتحان قرار دیتے ہوئے ہر رشتہ و تعلق کے حقوق و فرائض بھی واضح کردئیے ہیں تاکہ کوئی ابہام باقی نہ رہے، اسلام میں کسی کے کام آنے،ایک دوسرے کی تکلیف دور کرنے اور راہ سے رکاوٹیں ہٹانے کی بھی بہت فضیلت بیان کی گئی ہے مگر اس کے برعکس ہم دوسروں کے لئے مشکلات پیداکرکے اور ان کی راہوں میں رکاوٹیں کھڑی کرکے خوش ہوتے ہیں
Read more ...

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

مرکز اہل السنت والجماعت)خانقاہ اشرفیہ اختریہ ( میں4دسمبر بعد نماز مغرب تزکیہ نفس اور اصلاح باطن کے لیے متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کا اصلاحی بیان ہوا جس میں حضرت الشیخ کے مریدین ، متوسلین اور عوام الناس نے شرکت کی۔ آپ نے مخلوق خدا کو چاروں سلاسل میں بیعت بھی فرمایا۔

مرکز اہل السنت والجماعت میں عظیم سیاسی
Read more ...

تذکرۃ المحدثین:

User Rating: 2 / 5

Star ActiveStar ActiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تذکرۃ المحدثین:
……مفتی شبیر احمد حنفی ﷾
امام شعبہ بن الحجاج﷫
حجاج کہتے ہیں کہ ایک دن امام اپنے گدھے پر سوار کہیں جا رہے تھے۔ راستہ میں سلیمان بن مغیرہ ملے۔ فقر و فاقہ کی شکایت کی اور تذکرہ کیا کہ غربت نے گھر میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ امام بولے:
وَاللهِ ما اَمْلِكُ غيرَ هذا الحِمَارِ•
واللہ! اس گدھے کے علاوہ میرے پاس اور کوئی چیز نہیں ہے۔
یہ کہہ کر گدھے سے اترے اور گدھا سلیمان کے حوالے کر دیا۔
ایک بار آپ کے پڑوسی نے دامنِ حاجت پھیلایا اور امداد کی درخواست کی۔ دینے کے لیے فی الفور کچھ نہ تھا، فرمایا: آپ نے ایسے وقت میں سوال کیا ہے کہ میرے پاس دینے کو کچھ نہیں،
Read more ...

تذکرۃ الفقہاء

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تذکرۃ الفقہاء:
……مولانا محمدعاطف معاویہ﷾
امام ابراہیم بن یزید النخعی ﷫ )2(
4: دلائل شرعیہ کی روشنی میں یہ بات واضح ہوتی ہے کہ نماز میں ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا سنت ہے امام ابراہیم رحمہ اللہ نخعی کا عمل بھی یہی تھا آپ کے متعلق آتا ہے کہ
"انہ کا ن یضع یدہ الیمنی علی یدہ الیسری تحت السرۃ"
( کتا ب الآثار بروایت امام محمد ص24 رقم الحدیث 121(
آپ دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھ کر ناف کے نیچے باندھتے تھے۔
5: آپ امام کی قرأت کو مقتدی کے لئے کافی سمجھتے تھے :
عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إبْرَاهِيمَ؛ أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ الْقِرَاءَةَ خَلْفَ الإِمَامِ وَكَانَ يَقُولُ تَكْفِيك قِرَاءَةُ الإِمَامِ۔
Read more ...
Page 1 of 2