فروری

بھائی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

< class="mainheading">بھائی

………معظمہ کنول
معاشرے میں بہنوں سے کیے جانے والے ناروا سلوک کا ایک طنزیہ جائزہ
میں ایک لڑکی ہوں کسی کی بہن، کسی کی بیٹی اور شائد مستقبل میں کسی کی ماں بھی مگر پھر بھی حیرت ہے کہ معاشرہ مجھے عجیب نظروں سے کیوں دیکھتاہے۔ میں اپنے گھر سے باہر نکلوں تو راہ چلتے بھائی گردن گھما گھما کے میری طرف کیوں دیکھنے لگتے ہیں؟
میں ایک عام سے گھرانے کی ایک عام سی لڑکی ہوں، سو بس میں بیٹھ کر کالج جاتی ہوں۔ صبح لڑکوں کے غول راستے میں ملتے ہیں۔ ان کے پاس سے گزرتے ہوئے یوں محسوس ہوتا ہے
Read more ...

حفاظت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
حفاظت
………مولانا محمد طارق خلیل
آج بھی جب وہ اسکول کے گیٹ سے باہر نکلی تو وہ سامنے اس کو تنگ کرنے کے لیےوہ کھڑا تھا اس کی نظر جونہی اس بدمعاش پر پڑی غصہ سے سیخ پا ہوگئی،اس نے پکا ارادہ کیا آج وہ ضرور اپنے بھائی کو اس آوارہ کی شکایت لگائے گی۔ لبنیٰ نویں جماعت کی طالبہ تھی اس کے والدین ایکسیڈنٹ حادثے میں فوت ہوگئے تھے والدین کے فوت ہونے کے بعد گھر والے اس کے ساتھ بہت لاڈ اور پیار والا معاملہ کرتے تھے ،اس کی عادتیں کافی حد تک آزادانہ ہوچکی تھیں۔ گھر آکر اس نے رونا شروع کردیا، بھائی کے پوچھنے پر اس نے اپنی سہیلی کے بھائی کی شکایت کی جو اسے تنگ کرتا تھا، بھائی کے غصہ کا پارہ ہائی ہوگیا، اس نے کچھ دیر سوچنا شروع کیا۔ کل جب چھٹی کا وقت قریب آیا تو لبنیٰ کا بھائی سکول کے گیٹ کے پاس کھڑا ہوگیا،
Read more ...

نیکی کانقدبدلہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نیکی کانقدبدلہ!
……… مفتی محمدمعاویہ اسماعیل
دسمبرکامہینہ شروع ہوچکاتھا،ٹھنڈاپنے عروج پرتھی،رہی سہی کسر دھند نے نکال دی تھی،سرشام ہی لوگ بستروں میں دبک جایاکرتے تھے،سڑکیں سنسان لگتی تھیں،وقفے وقفے سے کوئی گاڑی گزرتی توکوئی آوازپیداہوتی تھی ورنہ توہرطرف ہوکاعالم تھا۔
اس دن توکچھ ٹھنڈزیادہ ہی تھی،اسی وجہ سے میراآفس جانے کابالکل دل نہیں کررہاتھامگربازارسے گھرکی کچھ ضرورت کی چیزیں لانی تھیں ،اس لئے آفس چلاآیا،کہ چلوناغہ بھی نہ ہوگاگھرکی چیزیں بھی خریدلوں گا،ویسے بھی بازارکی طرف جاناہی پڑتا،اورآفس میں آکربھی صبح سے ہیٹرہی کے پاس بیٹھاتھا،مگرپھربھی کسی کسی وقت ایک ٹھنڈی لہرسی جسم میں دوڑجاتی ،اتنے میں گھڑی نے چاربجنے کااعلان کیا، آفس کاوقت ختم ہوچکاتھا،اب میں اپنے آپ کوکوسنے لگا کہ کیاضرورت تھی آج اتنی سردی میں آنے کی، سامان کسی اوروقت میں بھی خریداجاسکتاتھا،
Read more ...

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں
مرکز اہل السنت والجماعت)خانقاہ اشرفیہ اختریہ ( میں1 جنوری بعد نماز مغرب تزکیہ نفس اور اصلاح باطن کے لیے متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کا اصلاحی بیان ہوا جس میں حضرت الشیخ کے مریدین ، متوسلین اور عوام الناس نے شرکت کی۔ آپ نے مخلوق خدا کو چاروں سلاسل میں بیعت بھی فرمایا۔

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ مسلکی و دعوتی دورے کے لیے
Read more ...

الاشباہ والنظائر

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
تعارف کتب فقہ :
………مفتی محمد یوسف ﷾
الاشباہ والنظائر(1)
دسویں صدی ہجری کے عظیم محقق اور فقیہ شیخ زین الدین بن ابراہیم رحمہ اللہ کی تصنیف ہے آپ کے آباء واجداد میں ایک صاحب کانام نجیم تھا۔ اس کی طرف نسبت کرتے ہوئے آپ کو ”ابنِ نجیم“ کہا جاتا ہے۔ چنانچہ اہل علم طبقہ میں آپ زین بن ابراہیم کی بہ نسبت ابن نجیم کے نام سے زیادہ جانے پہچانے جاتے ہیں۔ 926ھ کو مصر کے مشہور شہر قاہرہ میں آپ کی ولادت ہوئی آپ نے اپنے دور کے جید اور معروف صاحب علم وفضل حضرات کی خدمت میں رہ کر مختلف علوم وفنون حاصل کیے خصوصا ًعلم فقہ کے ساتھ آپ کو بہت زیادہ لگاؤ تھا۔ اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ علمِ فقہ کو آپ نے اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیا تھا، اس کا ثمرہ یہ ملا کہ اللہ پاک نے آپ کو فقہ میں خوب مہارت عطا کی۔ علم فقہ سے اپنے خصوصی تعلق اور بے پناہ لگاؤ کو آپ نے خود بیان کیا ، لکھتے ہیں:
Read more ...
Page 1 of 2