سونے چاندی کے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
سونے چاندی کے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ
……مفتی رئیس احمد ﷾
سود کی شرح میں اضافہ یا کمی:
Interest Rate سود کی شرح سینٹرل بینک) Central Bank (کے ذریعے مقرر کی جاتی ہے جب سینٹرل بینک سود کی شرح میں کمی کرتا ہے تو لوگ اپنے پیسے کو افراطِ زر (Inflation) سے بچانے کے لیے بنک سے نکال کر سونا خریدنے میں لگا دیتے ہیں۔ تاکہ ان کو نفع(Return) زیادہ حاصل ہو۔جس کی وجہ سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے اس کے برعکس جب سود کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے تو لوگ سونے کو فروخت کرکے دوبارہ بنک میں رکھوا دیتے ہیں اور مارکیٹ میں سونے کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔
دنیا کی سیاسی صورتحال:
Globle Political Situation جب جنگ کی صورتحال ہوتی ہے تو لوگ تجارت کی طرف کم مائل ہوتے ہیں اور اپنی دولت کو محفوظ رکھنے کے لیے منی مارکیٹ اور اسٹاک مارکیٹ سے گولڈ مارکیٹ کی طرف منتقل ہو جاتے ہیں۔ لوگوں کے عمومی رجحان کی وجہ سے سونے کی قمیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کی تازہ مثال امریکہ اور اتحادیوں کے افغانستان اور عراق پر حملے کے بعد کی صورتحال ہے۔
امریکی ڈالر کی قیمت میں تبدیلی:
بڑے بڑے سرمایہ کارڈالر کے ذریعے سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ جب ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوتی ہے تو سرمایہ کار اپنی سرمایہ کاری کو محفوظ کرنے کے لیے سونے کے ذریعے تجارت کرتے ہیں۔ یوں سونے کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے اس طلب کے اضافے کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے۔ پھر جب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو لوگ ڈالر میں سرمایہ کاری کرتے ہیں اور ڈالر کے ذریعے ہی خرید و فروخت کرتے ہیں اور سونے کی طلب میں کمی کی وجہ سے قیمت میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ سونے کی قیمت میں کمی اور اضافے کے پیش نظر امریکی ڈالر کی قیمت کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے موجودہ دور میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بہت فرق آتا رہتا ہے اور عدم استحکام کا شکار ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت بھی مستحکم Stable)) نہیں رہتی۔
دنیا کی معاشی صورتحال:
Worldwide Economic Situationتقریبا%80سونا زیورات میں استعمال ہورہا ہے۔ جب عمومی طور پر معاشی حالت بہتر ہوتی ہے توعموما ً لوگ زیورات کی خریداری کی طرف متوجہ ہوتے ہیں پھر زیورات کے تاجر میدان میں آتے ہیں۔ جس کی وجہ سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ 2009 ء میں سونے کی طلب میں %32کمی ریکارڈ کی گئی تو عالمی معاشی بحران (Economic Crisis)کا نتیجہ تھااور جیولری انڈسٹری میں چین اور بھارت سر فہرست ہیں۔
سونے کی کان کنی کی قیمت:
Cost of Productionسونے کی کان کنی (Mining) کی قیمت میں اضافہ بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ اگر کان کنی کے لیے استعمال ہونے والی مشینری کی قیمت میں اضافہ ہو جائے ،یا مشینری میں استعمال ہونے والے ایندھن پٹرول ، ڈیزل یا کوئلہ کی قیمت میں اضافہ ہو جائے یا افراد کار کی قیمت میں اضافہ ہو جائے تو یہ بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔