لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں
مرکز اہل السنت والجماعت)خانقاہ اشرفیہ اختریہ ( میں1 جنوری بعد نماز مغرب تزکیہ نفس اور اصلاح باطن کے لیے متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کا اصلاحی بیان ہوا جس میں حضرت الشیخ کے مریدین ، متوسلین اور عوام الناس نے شرکت کی۔ آپ نے مخلوق خدا کو چاروں سلاسل میں بیعت بھی فرمایا۔

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ مسلکی و دعوتی دورے کے لیے سری لنکا تشریف لے گئے۔ سفر کی روداد ان شاء اللہ آنے والے شمارے ماہنامہ فقیہ میں ملاحظہ فرمائیں۔

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ نے چوتھا نکاح کر لیا۔ یاد رہے کہ سادات ہاشمی گھرانے میں ان کا نکاح ہوا ہے۔

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے صاحبزادے زین العارفین کی شادی بھی ہوگئی۔

عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت )سرگودھا( کے زیر اہتمام سرگودھا شہر میں پہلی سالانہ تعلیمات پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں علماء کرام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مولانا محمد الیاس گھمن کاخصوصی بیان ہوا۔

مرکز اہل السنت میں یکم جنوری کو ماہانہ تین روزہ تحقیق المسائل کورس کا انعقاد ہوا