فروری

سونے چاندی کے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سونے چاندی کے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ
……مفتی رئیس احمد ﷾
سود کی شرح میں اضافہ یا کمی:
Interest Rate سود کی شرح سینٹرل بینک) Central Bank (کے ذریعے مقرر کی جاتی ہے جب سینٹرل بینک سود کی شرح میں کمی کرتا ہے تو لوگ اپنے پیسے کو افراطِ زر (Inflation) سے بچانے کے لیے بنک سے نکال کر سونا خریدنے میں لگا دیتے ہیں۔ تاکہ ان کو نفع(Return) زیادہ حاصل ہو۔جس کی وجہ سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے اس کے برعکس جب سود کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے تو لوگ سونے کو فروخت کرکے دوبارہ بنک میں رکھوا دیتے ہیں اور مارکیٹ میں سونے کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔
دنیا کی سیاسی صورتحال:
Read more ...

اجماع ………امت محمدیہ کا اعزاز

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
اجماع ………امت محمدیہ کا اعزاز
………مولانا عبدالرحمان سندھی ﷾
اللہ رب العزت نے جس طرح ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو سید المرسلین اور خاتم الانبیاء بنایا اور آپ کو ایسی خصوصیات اور اعزازات سے نوازا جن سے دوسرے انبیاء کو نہیں نوازا گیا، اسی طرح اس امت کو ایسی خصوصیات اور اعزازات سے نوازا جو دوسری امتوں کو نہیں ملیں، ان اعزازات میں سے ایک یہ بھی ہےکہ اللہ رب العزت نے اس امت کےاجماع کو معصوم قرار دے کر اسے شریعت کا ایک مستقل ماخذ قرار دے دیا۔
فقہ اسلامی کی بنیاد چار چیزیں ہیں: کتاب اللہ، سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، اجماع، قیاس شرعی۔ اصول فقہ کی تمام کتابوں میں ان اصولوں کو اس ترتیب سے بیان کیا گیا ہے، اس ترتیب کو اگر فطری ترتیب کہا جائے تو بے جا نہ
Read more ...

انشورنس کا متبادل ”نظامِ تکافل

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
قسط نمبر 1:
……مفتی محمد راشد ڈسکوی﷾
انشورنس کا متبادل ”نظامِ تکافل“
چودہویں صدی ہجری میں جب دوسرے ممالک میں بحری سفر کے ذریعے تجارت کا عام معمول تھا، توان اسفار میں کبھی یہ جہاز بحری قزاقوں کے ہاتھوں لوٹ لیے جاتے اور کبھی سمندری طوفان کی نظر ہو کر غرق ہوجاتے تھے ،جس کی بناءپر تاجروں کا لاکھوں ،کروڑں کا نقصان ہو جاتا، لہٰذا بحری سفر کے اس ہونے والے نقصان سے بچاؤ کے لیے یا اس نقصان کی تلافی کے لیے” بیمہ“ کا آغاز ہوا،چنانچہ بیمہ کا مفہوم یہ بنے گا”انسان کو مستقبل میں جو خطرات پیش آنے والے ہوں، کوئی انسان یا ادارہ ضمانت لے لے کہ فلاں قسم کے خطرات (Risks) کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے مالی اثرات کی میں تلافی کروں گا“۔اس کو اردو میں”بیمہ“،انگریزی میں”انشورنس،Insurance “اور عربی میں ”التامین“کہتے ہیں۔
Read more ...

گستاخانِ رسول کی مذموم جسارت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
گستاخانِ رسول کی مذموم جسارت
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
جس کے وجود پاک سے عالم ارض وسماء کو وجود بخشا گیا ، جس کی وجہ سے کائنات میں رنگینیاں بکھیری گئیں، جس کے طفیل حضرت انسان کا سر فخر سے بلند ہوا، جس کے وسیلے سے آفات ،حادثات ، سانحات اور مصائب و آلام سے چھٹکارا ملتا ہے ، جس کے سبب سے دولت ایمان سے مالا مال ہوا جاتا ہے ، جس کی عالمگیر اور حقیقی نبوت سے تمام انبیاء مستفید ہوئے ، جس کاتمام عالم بنی نوع انسان کے پیغمبروں نے کلمہ پڑھا، جس کے احسانات عالمِ ارواح ، عالمِ رنگ و بو ، عالمِ برزخ اور عالمِ آخرت میں چاروں اطراف سے احاطہ کیے ہوئے ہیں۔
جس کی حیاتِ طیبہ،نبوت و رسالت ، فرامین و تعلیمات اور اسوۂِ حسنہ کا اساسی اور حقیقی مقصد خالق دو جہاں کی معرفت ، رضا اور اس کے نازل کردہ نظام کا نفاذ تھا۔
Read more ...
Page 2 of 2