مارچ

حیا……پاکیزہ معاشرے کی اساس

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

">حیا……پاکیزہ معاشرے کی اساس!!

……مفتی محمد مبشر بدر
قدرت نے انسان کو بنا کر یونہی بیکار نہیں چھوڑ دیا بلکہ اسے ایک کامیاب اور پرسکون زندگی جینے کے لیے جس طرح کچھ اصول اور رولز بتادیئے ہیں جن کے تحت وہ خوشگوار اور پر امن زندگی گزار سکتا ہے اور ان اصولوں کے ساتھ اس کی زندگی کی راحت جوڑ دی ہے جن سے انحراف کرکے وہ کہیں اطمینان نہیں پاسکتا، اسی طرح خدا نے انسانوں کو بے شمار فطری خوبیوں سے نوازا ہے جن میں سے ایک اہم خوبی شرم و حیا ہے، جو اسلامی تہذیب و تمدن کے لیے روح کی حیثیت رکھتی ہے اور اسی پر پاکیزہ معاشرے کی اساس اور بنیاد ہے۔جن قوموں اور معاشروں سے شرم و حیا رخصت ہو جاتی ہے وہ پستی اور ذلت کی اتھاہ گہرائیوں میں گرتے چلے جاتے ہیں ، وہ خود اور ان کی نسلیں تباہی
Read more ...

لوحِ ایام

User Rating: 1 / 5

Star ActiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

مرکز اہل السنت والجماعت)خانقاہ اشرفیہ اختریہ ( میں5 فروری 2015ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب تزکیہ نفس اور اصلاح باطن کے لیے بیان ہوا۔

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن مسلکی و دعوتی دورے کے لیے ہانگ کانگ تشریف لے گئے۔جہاں مختلف تربیتی و فکری اور عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔ دورے کی سرگزشت صفحہ 8تا 17پر ملاحظہ فرمائیں۔

مرکز اہل السنت والجماعت سرگودھا میں پانچویں سالانہ درورہ تحقیق المسائل کی تیاری کے سلسلے میں مرکز کے تمام مدرسین ،
Read more ...

تبصرۂِ کتب

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تبصرۂِ کتب
……… مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
نام کتاب: ارشاد الحواشی شرح اردو اصول الشاشی
مؤلف: مولانا شبیر احمد
ملنے کا پتہ : دارالعلوم عیدگاہ کبیر والا 03008390993
اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہے کہ دینی علوم میں علمِ فقہ کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ فقہ؛ اصل میں قرآن و سنت سے اخذشدہ مسائل شرعیہ کے مرتب شدہ مجموعہ کا نام ہے۔ متعدد آیات و احادیث میں جہاں تفقہ فی الدین کی ترغیب دلائی گئی ہے وہاں پر فقہاء مجتہدین کا بلند مرتبہ و مقام بھی سمجھا دیا گیا ہے۔
چنانچہ المعجم الاوسط طبرانی میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا :ان نزل بنا امر لیس فیہ بیان امر ولا نہی فما تامرونا؟ قال : تشارون الفقہاء۔۔ الخاگر ہمیں کوئی ایسا مسئلہ در پیش آجائے جس کے بارے میں نہ توکرنے کا حکم ہو اور نہ ہی اس سے رکنے کا، تو ہم کیا کریں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ فقہاء سے پوچھ لینا۔
فقیہ اور مجتہد اس عظیم منصب تک رسائی کے لیے جہاں خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتا ہے وہاں پر اسے قواعد و ضوابط اور اصولوں کے سنہری زینے بھی طے کرنے پڑتے ہیں۔
Read more ...

تعارف کتب فقہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تعارف کتب فقہ :
………مفتی محمد یوسف ﷾
الاشباہ والنظائر(2)
الاشباہ والنظائر کا معنی کیا ہے؟
اہل لغت کے نزدیک ”الاشباہ“ جمع ہے شبہ کی۔ اس کا معنی ہے مثل اور شبیہ اور”النظائر“ نظرۃ کی جمع ہے بمعنی مثل۔ گویا لغت کے اعتبار سے یہ دونوں الفاظ (الاشباہ اور النظائر) ہم معنیٰ اور مترادف ہیں اور ان کا ایک دوسرے پر عطف، یہ عطف ترادف کے قبیل سے ہے۔
فقہاء کرام کی اصطلاح میں، الاشباہ والنظائر کا جو مفہوم ہے۔اسے علامہ حموی رحمہ اللہ نے ان الفاظ میں بیان کیا ہے:
المسائل التی تشبہ بعضہا بعضا مع اختلافہا فی الحکم لامور خفیۃ ادرکہا الفقہاء بدقۃ انظارہم۔
)غمز عیون البصائر ج1ص53(
Read more ...

تذکرۃ الفقہاء

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تذکرۃ الفقہاء:
……مولانا محمدعاطف معاویہ﷾
امام عبیداللہ بن عبداللہ الہذلی ﷫
نام ونسب:
جلیل القدر صحابی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بھائی حضرت عتبہ رضی اللہ عنہ کے پوتے تھے نسب نامہ یوں ہے ابو عبد اللہ عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود الھذلی۔
)تذکرۃ الحفاظ ج1ص62(
علم وفضل کا گھرانہ :
آپ کے داد سیدنا عتبہ بن مسعود حضور علیہ السلا م کے جلیل القدر صحابی تھے۔ حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے مختلف حضرات کے حوالے سے لکھا ہے کہ حضرت عتبہ علم وفقہ میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کےپائے کے آدمی تھے مگر چونکہ ان کا انتقال ہو گیا اس لیے ان کی علمی وفقہی شہرت زیادہ نہ ہوئی اور آپ کے عملی مقام کی ہی وجہ تھی کہ جب آپ کا انتقال ہوا تو حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ کی آنکھوں سے آنسو کی بارش برس رہی تھی۔
)الاصابہ ج4ص440(
Read more ...
Page 1 of 2