لوحِ ایام

User Rating: 1 / 5

Star ActiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

مرکز اہل السنت والجماعت)خانقاہ اشرفیہ اختریہ ( میں5 فروری 2015ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب تزکیہ نفس اور اصلاح باطن کے لیے بیان ہوا۔

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن مسلکی و دعوتی دورے کے لیے ہانگ کانگ تشریف لے گئے۔جہاں مختلف تربیتی و فکری اور عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔ دورے کی سرگزشت صفحہ 8تا 17پر ملاحظہ فرمائیں۔

مرکز اہل السنت والجماعت سرگودھا میں پانچویں سالانہ درورہ تحقیق المسائل کی تیاری کے سلسلے میں مرکز کے تمام مدرسین ، عملے اور عالمی اتحاد کے مرکزی ذمہ داران کا اجلاس ہوا۔

مرکز اہل السنت و الجماعت میں مفتی عبدالواحد قریشی امیر عالمی اتحاد اہل السنت ) خیبرپختونخوا(اور محقق اہل السنت مولانا ابو ایوب قادری نے تخصص فی التحقیق والدعوۃ کے طلباء کو تین ہفتے کے دورانیے پر مشتمل لیکچرز دیے۔

مرکز اہل السنت والجماعت میں شعبہ درس نظامی ، تخصص فی التحقیق والدعوۃ اور شعبہ حفظ القرآن الکریم کے طلباء کا شش ماہی امتحان ہوا۔

مرکز اہل السنت میں5 فروری سے ماہانہ تین روزہ تحقیق المسائل کورس کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔