اپریل

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

مرکز اہل السنت والجماعت)خانقاہ اشرفیہ اختریہ ( میں5 مارچ2015ء بعد نماز مغرب تزکیہ نفس اور اصلاح باطن کے لیے بیان ہوا۔

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ مسلکی و دعوتی دورے کے لیے بحرین تشریف لے گئے۔

مرکز اہل السنت والجماعت میں 18 تا 23 فروری 2015ء شعبہ تعلیمات کے زیر اہتمام ششماہی امتحانات ہوئے۔
Read more ...

تبصرۂِ کتب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تبصرۂِ کتب
……… مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
نام کتاب: نماز جنازہ کےبعد مسنون دعا
مؤلف: مولانا محمد نواز الحذیفی
ملنے کا پتہ : مکتبہ اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا 03216353540
انسان ہر وقت اللہ کی رحمت اور لطف و عنایات کا محتاج ہوتا ہے ، اس لیے شرعیت میں اسے خود بھی دعائیں مانگنے کا پابند بنایا گیا ہے اور دنیا سے کوچ کرنے کے بعد اس کے لیے دعائیں مانگنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مرنے کے بعد کا معاملہ چونکہ ہماری آنکھوں سے اوجھل رکھا گیا ہے اس لیے دعامیں قبولیت کے لیے اخلاص کی قید کو بڑھا دیا گیا ہے۔
مرنے کے بعد اس کے لیے دعا کب کرنی ہے ؟مقام کون سا ہے ؟ طریقہ کون سا ہے ؟ اس پر اجر کتنا ملتا ہے ؟ اور شرعیت کی اس بارے ہمیں کیا تعلیمات ملتی ہیں؟ان تمام موضوعات کا احاطہ کرتی ہوئی مؤلف موصوف کی زیر تبصرہ گرانقدر محققانہ تالیف ”نماز جنازہ کے بعد مسنون دعاجنازہ گاہ میں یا قبر پر ؟“ہے۔ فاضل مؤلف کے قلم سے اس سے پہلے کئی مستند ، مدلل اور وقیع کتب منظر عام پر آچکی ہے
Read more ...

فکری گمراہی کا ساتواں سبب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
فکری گمراہی کا ساتواں سبب
………مولانا محب اللہ جان ﷾
قطعیات واصول دین کو تحقیق کا میدا ن بنانا :
اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے کہ جس نے تحقیق کی صرف اجازت ہی نہیں دی بلکہ اس کی کمال حوصلہ افزائی بھی کی ہے اور پھر اسی پر اکتفاءنہیں کیا بلکہ تحقیقات کے اصول وقواعد بھی مقرر کیے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ اسلام نے تحقیق کے مقاصد،اس کے ذرائع اور اہداف بھی متعین فرمائے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اسلام نے تحقیق کے ان تمام تر مقاصد ،ذرائع،اہداف اور پھر مقامات تحقیق سے واقفیت ایک محقق کے لیے ضروری اور بنیادی شرط قرار دی۔یہاں اولاً تحقیق کے مقاصد پر کچھ گفتگو کرتے ہیں اور پھر اپنی اصل بات کی طرف آتے ہیں:تحقیق کے مقاصد کو ہم بالترتیب ذکر کیے دیتے ہیں۔
نمبر 1: اللہ کی رضا:
Read more ...

امام سلیمان بن مہران الاعمش رحمہ اللہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تذکرۃ المحدثین:
……مفتی شبیر احمد حنفی ﷾
امام سلیمان بن مہران الاعمش رحمہ اللہ
امام ابو لحسن المدائنی سے منقول ہے کہ ایک شخص نے امام سے کہا:
يا أبا محمد اكتريتُ حماراً بنصفِ درهمٍ فأتيتُكَ لِأَسألكَ عن حديث كذا وكذا•
اے ابو محمد! میں نصف درہم میں ایک گدھا کرایہ کر کے تمہارے پاس آیا ہوں تاکہ فلاں فلاں حدیث کے بارے میں تم سے کچھ سوال کروں!
آنے والے اس شخص نے علم حدیث کو ایک ایسی سستی چیز بتایا کہ اس پر نصف درہم کے خرچ کرنے کو خاصی اہمیت کے ساتھ ذکر کیا۔ حدیث نبوی علی صاحبہا الصلاۃ و السلام کے ساتھ ایسا رویہ رکھنے اور اس کے لیے مال خرچ کرنے کو جب اس شخص نے اس طرزِ عمل سے جتلایا تو اس کا سدِ باب کرنے اور اس شخص کو متنبہ کرنے کو امام نے انتہائی ضروری سمجھا۔ اس لیے اس آنے والے سے مخاطب ہو کر فرمایا:
اِكترْ بالنصفِ وارجِعْ•
Read more ...