لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

مرکز اہل السنت والجماعت)خانقاہ اشرفیہ اختریہ ( میں2 اپریل 2015ء بعد نماز مغرب تزکیہ نفس اور اصلاح باطن پر بیان ہوا۔

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ مسلکی و دعوتی دورےملک کے مختلف علاقہ جات میں تشریف لے گئے۔

مرکز اہل السنت والجماعت میں یکم تا 3 اپریل عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کےپاکستان کے ذمہ داران کا اجلاس ہوا۔ جس میں مسلک اہل السنت والجماعت کے فروغ اور حالیہ صورتحال کے تناظر میں کام کامعتدل طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

5 اپریل مرکز اصلاح النساء میں ششماہی امتحان کے نتائج اورپوزیشن ہولڈرز طالبات میں تقسیم انعامات اور دوپٹہ پوشی کی تقریب منعقد ہوئی۔

شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت(اورعظیم مذہبی اسکالر پروفیسر خواجہ ابو الکلام صدیقی ،مرکز اہل السنت والجماعت میں تشریف لائے اور متخصصین کو لیکچرز دیے۔

محقق اہل السنت،مولانا محمد نواز الحذیفی مرکز اہل السنت والجماعت میں تشریف لائے اورتخصص فی التحقیق والدعوۃ کے طلباء کو مختلف عنوانات پر لیکچرز دیے۔