لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

مرکز اہل السنت والجماعت)خانقاہ اشرفیہ اختریہ ( میں7 مئی 2015ء بعد نماز مغرب تزکیہ نفس اور اصلاح باطن پر بیان ہوا۔

9مئی تا 13مئی مرکز اہل السنت والجماعت سرگودھا شعبہ تخصص اور شعبہ کتب غیر وفاقی طلباء کرام کا امتحان ہوا۔

14 مئی کو سالانہ امتحانات کا نتیجہ ہوا جس میں تمام طلباء کامیاب رہے۔ پوزیشن ہولڈرز طلباء کو انعام سے نوازا گیا۔ مزید پورے سال میں حاضر باش طلباء )جن کی غیر حاضری / رخصت/بیماری وغیرہ بھی نہیں( کو بھی خصوصی انعام دیا گیا۔

مرکز اہل السنت والجماعت میں23 مئی تا 4 جون پانچواں سالانہ دورہ تحقیق المسائل کا انعقاد ہوا۔ جس میں علماء ، مدرسین ،ائمہ مساجد ، خطباء ، طلباء کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد نے شرکت فرمائی۔آخر میں شرکاء دورہ کو اسناد بھی دی گئیں۔

سالانہ دورہ تحقیق المسائل میں نامور علماء ، مشائخ ، محققین نے شرکاء دورہ کو اسباق پڑھائے۔ کارگزاری ان شاء اللہ آئندہ شمارے میں ملاحظہ فرمائیں۔

مرکز اصلاح النساء سرگودھا میں عالمات و فاضلات بھی دورہ تحقیق المسائل میں شریک ہوئیں۔
ماہنامہ فقیہ کے مستقل ممبر بنئے دوستوں کے نام ماہنامہ فقیہ سبسکرپشن کیجیے