کلمہ توحید

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
کلمۂِتوحید
عبدالرؤف حنفی
الحمدللہ میں صفت خالقیت ہے کہ جب تمام چیزوں کا خالق اور زمین و آسمان کا اور جو چیزیں زمین و آسمان میں ہیں ان کا پیدا کرنے والا اللہ ہے تو وہی ایک ہی عبادت کے لائق ہے وہی معبود و مسجود و مطلوب حقیقی ہے اسی کو ہی ضروریات و حاجات و اغراض و مقاصد اور اپنی تمناؤں میں مرکز بنائیں جو غیروں کو پکارتا ہے ان کے در پر سر جھکاتا ہے اس میں توحید نہیں ہے۔
ہے ذات واحد عبادت کے لائق

زبان اور دل کی شہادت کے لائق

اسی کے ہیں فرماں اطاعت کے

لائق اسی کی ہے سرکار خدمت کے لائق

لگاؤ تو کو اس سے دل لگاؤ

جھکاؤ تو سر اس کے آگے جھکاؤ

مبرا ہے شرکت سے اس کی

خدائی

نہیں اس کے آگے کسی کی بڑائی
کلمہ توحید کی اہمیت:
حدیث پاک میں ہے کہ اگر ترازو کے ایک پلڑے میں زمین و آسمان اور اس کی تمام چیزوں کو رکھ دیا جائے اور اس کے دوسرے پلڑے میں صرف کلمہ لا الہ الا اللہ کو رکھ دیا جائے تو لا الہ الا اللہ والا پلڑا بھاری ہوجائے گا۔