اگست

الاشباہ والنظائر

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
تعارف کتب فقہ :
………مفتی محمد یوسف ﷾
الاشباہ والنظائر (5)
گزشتہ اقساط میں آپ یہ پڑھ چکے ہیں کہ زیر بحث کتاب فقہی قواعد و اصول پر مشتمل ہے۔ صاحب کتاب علامہ ابن نجیم حنفی رحمہ اللہ نے اس میں 25 قواعدکلیہ ذکر کیے ہیں۔ پھر ان میں سے ہر ایک قاعدہ بذات خودمختلف اصول و قواعد پر مشتمل ہے گویا ان قواعد کے تحت سینکڑوں مسائل و جزئیات فقہیہ کو بیان کیا گیا ہے۔
کتاب میں درج شدہ قواعد میں سے ہر ایک قاعدہ اپنی جگہ مسلّم ہے اور بے پناہ جامعیت و اہمیت کا حامل ہے ، اس کا تقاضا تو یہ ہے کہ ہر ہر اصول پر قدرے تفصیلی بات کی جائے مگر طوالت کا خوف دامن گیر ہے اس لیے مختصراً چند قواعد پر روشنی ڈالتے ہیں۔
پہلا قاعدہ:
Read more ...

عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر 2:
……الشیخ محمد نواز الحذیفی ﷾
عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ
12: امام نسفی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
(الی ذکر اللہ) ای الی الخطبۃ عند الجمہور وبہ استدل ابو حنیفۃ رحمہ اللہ علی ان الخطیب اذا اقتصر علی الحمدللہ جاز .
)تفسیر النسفی ج3 ص482(
آیت میں ذکر اللہ سے مراد خطبہ ہے جمہور حضرات کے ہاں اور اسی سے امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے دلیل لی ہے کہ اگر خطیب الحمد للہ پر اکتفاء کرے جائز ہے۔
13: تفسیر الفواتح الالھٰیۃ والمفاتیح الغیبیۃ ج2 ص414 میں لکھا ہے:
Read more ...

علماء دیوبند کی خدمات ِ سلوک و احسان

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر 2:
…… مولانا عنایت اللہ عینی﷾
علماء دیوبند کی خدمات ِ سلوک و احسان
2: علامہ محمد قاسم نانوتوی رحمہ اللہ:
انہی بزرگوں میں اہل حق کے سردار، ذوالفضائل،صاحب التکوین، جامع المعقولات والمنقولات ،قاسم العلوم والخیرات ،امام الہدیٰ، حجۃ الاسلام علامہ محمد قاسم نانوتوی رحمہ اللہ (م1297ھ) ہیں۔
آپ قصبہ نانوتہ میں شعبان یا رمضان 1248ھ کو پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مولانا مملوک علی صاحب رحمہ اللہ سے حاصل کر کے دورہ حدیث شریف حضرت شاہ عبدالغنی محدث دہلوی سے کیا۔ آپ سید الطائفہ حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ کے خلیفہ مجاز تھے (اکابر علماء دیوبند ص22 از اکبر شاہ بخاری) حضرت سید الطائفہ آپ سے بے حد محبت کرتے تھے اور آپ کی دینی علوم پر مکمل دسترس کو دیکھ کر فرمایا کہ مولوی قاسم میری زبان ہے۔(بیس بڑے مسلمان) بلکہ
Read more ...

امور دین میں افراط و تفریط

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
امور دین میں افراط و تفریط
مولانا محب اللہ جان﷾
یہ دینی معاملات میں فکری ونظریاتی گمراہی کے شکار ہونے کا ایک بنیادی، اصلی اور تاریخی سبب ہے۔تاریخ انسانیت میں جب بھی کوئی دینی معالات میں فکری گمراہی کا شکار ہوا ہے تو وہ گمراہی کے اس تاریخی سبب کو اختیار کرنے سے ہی ہوا ہے۔ اسلامی تاریخ میں بھی جتنے فرقے پیدا ہوئے اور اہل سنت والجماعت کے نظریے سے معتزل ہوئے ان کی فکری گمراہی کا یہ سبب بھی کسی سے مخفی نہیں۔ اس فکری اور تاریخی گمراہی کے دو پہلو ہیں :
۱۔ امور دین میں کمی کرنا یعنی الحاد کا شکار ہونا۔
۲۔ امور دین میں اضافہ کرنا یعنی بدعات کا شکار ہونا
ماقبل اقوام کی گمراہی میں بھی یہ دو اسباب شامل تھے اوراس دور کے باطل فرقوں کی گمراہی میں بھی یہی دونوں اسباب شامل ہیں
Read more ...

فقہ حنفی“ کی شورائیت پر ایک نظر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
”فقہ حنفی“ کی شورائیت پر ایک نظر
مفتی امانت علی قاسمی﷾
اس وقت پوری دنیا میں عملی اعتبار سے ائمہ اربعہ کی فقہ رائج ومتداول ہے، ان میں بھی عمومی قبولیت اور خصوصی امتیاز فقہ حنفی کو حاصل ہے؛ بلکہ اگر کہا جائے کہ اولیت ومرجعیت اسی فقہ کا مقدر ہے، تو غلط نہ ہوگا، فقہ حنفی نے ترقی کی جس اوج کمال کو دریافت کیاہے اس کے اسباب وعلل کا پتہ لگانا دشوار نہیں؛ اس فقہ کی ترقی وکمال کا راز سربستہ بظاہر اس فقہ کی جامعیت، احوال زمانہ سے ہم آہنگی، اصول وقواعد کی پختگی اور احادیث وآثار کا انضمام ہے۔
فقہ حنفی کی خصوصیت:
علامہ شبلی نعمانی نے ”سیرة النعمان“ میں فقہ حنفی کی خصوصیت پر مفصل کلام کیاہے، جس کا خلاصہ یہ ہے کہ: (۱) فقہ حنفی کے مسائل اسرار ومصالح پر مبنی ہوتے ہیں (۲) فقہ حنفی پر عمل بہ نسبت تمام فقہوں کے نہایت آسان ہے (۳) فقہ حنفی میں معاملات کے متعلق جو قاعدے ہیں نہایت وسیع اور متمدن ہیں (۴) فقہ حنفی نے ذمیوں کے حقوق (یعنی وہ لوگ جو مسلمان نہیں ہیں؛
Read more ...