ستمبر

ایک اور مردقلندر اس دارِ فانی کوالوداع کہہ گیا

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
ایک اور مردقلندر اس دارِ فانی کوالوداع کہہ گیا
………مولانامحمداسرائیل گڑنگی﷾
چمکتی صورت اور دمکتے کردار کے مالک کلاچی کے رہنے والے ایک ایسے مرد قلندر سے آج قارئین کرام کی ملاقات کروائی جارہی ہے جن کے نام شہرہ عالم میں گونج رہاہے وہ شیخ العرب والعجم مولاناسید حسین احمدمدنی رحمۃ اللہ علیہ کے مایہ ناز شاگرد تھے ان کی ملاقات کے لیے دل تڑپتارہامگر باوجود کوشش کے زیارت نہ ہوسکی اس بات کاتذکرہ ان کے مایہ ناز شاگرد حضرت مولاناعبدالقیوم حقانیؔ اور ان کے نواسے حضرت مولانایحییٰ احمدسے ہوتارہاجب کہ خط وکتابت کاسلسلہ جاری رہااور حضرت کے نواسے نے فون پہ گفتگو کروائی اور اس مرد مجاہد نے بڑی دعاؤں سے نوازا وہ زندگی بھر اسلام کے ترجمان بن کر رہے زبان اور قلم سے اسلام کادفاع کرتے رہے آخری زندگی تک قرآن وحدیث کے خادم بن کر رہے میری مراد ممتاز عالم دین اور شیخ الحدیث مفسر قرآن حضرت مولاناقاضی عبدالکریم آف کلاچی ڈیرہ اسمٰعیل خان فاضلِ دارالعلوم دیوبند ہیں آ پ طویل عمر پاکر وفات پاگئے
Read more ...

احکامِ عقیقہ

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
قسط نمبر 2:
………مفتی محمد یوسف ﷾
احکامِ عقیقہ
عقیقہ کی حیثیت :
عقیقہ کرنا ایک مستحب عمل ہے اسے فرض ، واجب سمجھنا اور ضروری خیال کرنا درست نہیں۔
محدث کبیر علامہ ظفر احمد عثمانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
وانما اخذ اصحابنا الحنفیۃ فی ذالک بقول الجمہور وقالوا باستحباب العقیقۃ۔
)اعلاء السنن ج 17 ص 114 باب العقیقہ (
ترجمہ : عقیقہ کے بارے میں ہمارے علماء احناف رحمہم اللہ نے جمہور حضرات کے موقف کو اختیار کیا ہے اور جمہور عقیقہ کے مستحب ہونے کے قائل ہیں۔
Read more ...

عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
قسط نمبر 3:
……الشیخ محمد نواز الحذیفی ﷾
عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ
احادیث مبارکہ سے خطبہ جمعہ کے ذکر ہونے کا ثبوت:
حدیث چونکہ قرآن کریم کی تفسیر ہے اس لیے اس موقع پر احادیث مبارکہ سے استفادہ بھی مذکورہ مسئلہ کو سمجھنے میں نہایت مفید ثابت ہوگا، کیونکہ نبی اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے خود خطبہ جمعہ پر ذکر کا اطلاق فرمایاہے۔ چند احادیث ملاحظہ فرمائیں:
حدیث نمبر1:
عن أبي هريرة رضی اللہ عنہ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:إذا كان يوم الجمعة وقفت الملائكة على باب المسجد يكتبون الأول فالأول ومثل المهجركمثل الذي يهدي بدنة ً ثم كالذي يهدي بقرة ثم كبشاً ثم دجاجة ثم بيضة وإذا خرج الإمام طووا صحفهم يستمعون الذكر۔
Read more ...

کیا تعویذپہننا شرک ہے

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active

">کیا تعویذپہننا شرک ہے؟

………مولانا محمد اسحاق﷾
ہر انسان کے ذمہ کچھ دنیا کی ذمہ داریاں ہیں اور کچھ آخرت کی اس لیے ہم جو کام موت سے پہلے کی زندگی کیلیے کرتے ہیں ان کاموں کو دنیا کے کام کہا جاتا ہے اور جو کام موت کے بعد آخرت کی زندگی کیلیے کرتے ہیں ان کو دین کا کام کہا جاتا ہے۔
مثلاً ہم ارکان اسلام پر عمل کرتے ہیں تاکہ آخرت کا گھر آباد ہو جائے اس لیے ان کو دین کا کام اور ان کے احکام کو دینی احکام کہا جاتا ہے۔ دینی احکام کا مآخذ قرآن و سنت اجماع و قیاس ہیں۔ ہم روز مرہ کے جتنے دنیاوی کام کرتے ہیں مثلاً کھیتی باڑی ، تجارت ، سیر وسیاحت ، کھیل کود وغیرہ تو صحت و تندرستی سے کرتے ہیں یا کبھی ہمیں بیماری بھی گھیر لیتی ہے اس کے لیے ہم دوائی لیتے ہیں یا دم تعویذ وغیرہ کراتے ہیں ان سب امور کا نفع یا نقصان موت سے پہلے والی زندگی کے لیے ہے۔ اور یہ سب دنیاوی کام ہیں دوائی ، دم اور تعویذ وغیرہ طریق علاج ہیں۔
Read more ...

کم علمی اورجہالت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
کم علمی اورجہالت
………مولانا محب اللہ جان ﷾
دین کی اہم اہم تعلیمات اوراسلامی عقائدونظریات کے علم سے لاعلم ہونا بھی انسان کی فکری گمراہی کاایک اہم ،بنیادی اورتاریخی سبب ہے ،ہمیشہ سے شیطانی قوتوں نے انسانی جہالت سے بھرپور فائدہ اٹھاکر اسے جادہ حق سے ہٹانے کی بھر پور کوششیں کیں،انسان کو جاہل پاکرا سے گمراہ کرنا شیطانی قوتوں کیلئے سب سے آسان ذریعہ ہے بنسبت اس شخص کے گمراہ کرنے کے کہ جس کے پاس شریعت کا علم ہے۔ آج بھی مسلمانوں میں جتنے لوگ فکری گمراہی کا شکارہورہے ہیں ان میں اکثریت ان لوگوں کی ہیں جو دین کی مکمل تعلیمات اوربعض اہم اہم حقائق سے لاعلم ہیں ،جب انہیں تصویرکاایک ہی رخ دکھایا جاتاہے توکم علمی کی وجہ سے وہ بس اسی پر اکتفاکرتے ہوئے دوسری تمام ترتعلیمات کاانکار کرلیتے ہیں
Read more ...
Page 1 of 2