اکتوبر

لوح ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوح ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں
19 اگست 2015ء کو تین ماہ کی نظر بندی کے بعد متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ رہا ہو کر مرکز اہل السنت والجماعت تشریف لائے۔ جہاں ان کا بھر پور استقبال کیا گیا۔بعد ازاں رہائی کی خبر پورے ملک میں جنگل کی اگ
Read more ...

عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ

قسط نمبر 4:
……الشیخ محمد نواز الحذیفی ﷾
عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ
خیر القرون سے خطبہ جمعہ کے ذکر ہونے کا ثبوت:
صحابہ کرام رضی ا للہ عنہم اجمعین اور تابعین کرام رحمہم اللہ کے بہترین دور میں بھی خطبۂ جمعہ اور نماز جمعہ پر ذکر اللہ کا اطلاق ہوتا تھا، اس سلسلے میں کچھ تصریحات ملاحظہ فرمائیں:
1: حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ خطبۂ جمعہ کے وقت دیر سے پہنچے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس وقت خطبۂ جمعہ ارشاد فرمارہے تھے، آپ رضی اللہ عنہ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دیر سے آنے پر ناراضگی کا اظہار فرمایا۔ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ خطبہ اور نماز سے فارغ ہوئے تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اپنے دیر سے آنے کا عذر پیش فرمایا۔
Read more ...

تذکرۃ المحدثین

User Rating: 1 / 5

Star ActiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تذکرۃ المحدثین:
…… مفتی شبیر احمد حنفی ﷾
امام سلیمان بن مہران الاعمش ﷫(3)
تنبیہہ:
مذکورہ واقعہ سے جہاں امام اعمش اور امام ابو حنیفہ رحمہما للہ کا باہمی تعلق معلوم ہوتا ہے وہاں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ بے شک فنِ حدیث میں امام اعمش کے شاگرد ہیں لیکن فنِ فقہ میں اپنے استاذ گرامی سے فائق نظر آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امام اعمش نے سائل کو آپ کی طرف متوجہ فرمایا۔ عصرِ حاضر میں بعض الناس نے (جن کو امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے نامعلوم کیا عداوت ہے کہ ان کی شان تفقہ اور مقبولیت عامہ کو دیکھ کر جل بھن جاتے ہیں اور جہاں سے آپ کی عظمت کا کوئی پہلو نکل رہا ہواسے محو کرنا اور اس میں کیڑے نکالنا اپنا فرضِ منصبی سمجھنے لگتے ہیں) مذکورہ مکالمہ سے احناف (کثر اللہ سوادہم) پر یہ بات تھونپنے کی کوشش کی ہے کہ :
1: احناف اس واقعہ سے امام اعمش کا مرتبہ گراتے ہیں اور انہیں صرف ایک محدث مانتے ہیں
Read more ...

اسلام پر اَمن مذہب ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر 1:
…… مولانا محمد اختر حنفی﷾
اسلام پر اَمن مذہب ہے !!
پوری دنیا میں اسلام وہ واحد مذہب ہے جوبلا امتیازانسانیت کی امن و سلامتی اور حقوق کا ضامن ہے۔ یہ مسلم اور غیر مسلم دونوں کو برابر عدل و انصاف فراہم کرتا ہے۔ اسلام کی زیر سایہ مملکت میں جس طرح ایک مسلمان کی عزت و آبرو محفوظ ہوتی ہے اور وہ سکون کی زندگی بسر کرتا ہے بالکل اسی طرح غیر مسلم کو بھی اس کا مکمل استحقاق ہوتا ہے۔ کوئی مسلمان کسی غیر مسلم پر ظلم و جبر نہیں کرسکتا۔اسلامی حکومت کا یہ فرض بنتا ہے کہ جو غیر مسلم زیرمعاہدہ ان کی حکومت کے تحت رہتے ہیں ان کی جان و مال ، عزت و آبرو پر کوئی فرق نہ آنے دے۔
خاتم الانبیاءحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے سوا چودہ سو سال پہلے اخوت و بھائی چارگی کا درس دیتے ہوئے ارشاد فرمایا : کونوا عباداللہ اخواناً۔ اللہ کی بندگی اختیار کرو اور آپس میں رواداری ،اخوت و محبت سے رہو۔
Read more ...

حقانیتِ کلام اللہ

User Rating: 1 / 5

Star ActiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
حقانیتِ کلام اللہ
……مولانا شفیق الرحمٰن گلگتی﷾
اللہ تعالیٰ نے چار بڑی آسمانی کتابیں اور متعدد صحائف وقت کے نبیوں پر نازل فرما ئے اور جس نبی کے دور میں جو بھی آسما نی کتاب اتاری جاتی وہ کتا ب اسی وقت کے نبی کے امتیوں کے ساتھ خا ص ہو تی اور جب دوسر ا نبی آتا تو پہلے وا لی کتا ب کے احکا ما ت پر عمل نہیں کیا جا تا۔ بلکہ اس نئے نبی پر جو کتاب نا زل فرما ئی جا تی اسی پر عمل پیرا ہونا ضروری تھایہ سلسلہ چلتا رہا۔ تورات ، زبور اور انجیل کے بعد ایک ایسی کتاب نازل ہوئی جسے کتاب اللہ کا شرف حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ کلام اللہ ہونے کا بھی اعجاز حاصل تھا ، یعنی قرآن کریم۔
زمینی حقائق بتاتے ہیں کہ قرآن کریم کے نزول کے وقت سابقہ آسما نی کتابوں میں سے کو ئی کتا ب اپنی اصلی صو رت میں مو جو د نہیں تھی۔ کتب سماویہ کو طمع پرست یہود و نصاریٰ کے مذہبی پیشوائوں نے تحریف کی بھینٹ چڑھاڈالا۔ ان میں درج احکامات خداوندی کو اپنی خواہشات کے مطابق تبدیل کر دیا لیکن قرآن مجید کے نزول کے وقت ہی اللہ ذوالجلال کی طرف سے حفاظتی حصار ساتھ ہی نازل ہوا۔
Read more ...