لوح ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
لوح ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں
19 اگست 2015ء کو تین ماہ کی نظر بندی کے بعد متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ رہا ہو کر مرکز اہل السنت والجماعت تشریف لائے۔ جہاں ان کا بھر پور استقبال کیا گیا۔بعد ازاں رہائی کی خبر پورے ملک میں جنگل کی اگ کی طرح پھیل گئی اور ملک بھر سے علماء کرام ، سیاسی و سماجی شخصیات اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا تانتا بندھ گیا۔ مذہبی جماعتوں کے قائدین وفود کے ہمراہ مبارکباد دینے کے لیے تشریف لائے۔
3 ستمبر 2015ء بروزجمعرات صبح 9:00 بجے تا شام 5:00 بجے عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کے صوبائی و ضلعی ذمہ داران کا اجلاس ہوا۔
3 ستمبر 2015ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب ماہانہ اصلاحی مجلس کا انعقاد ہوا ، جس میں مکہ مکرمہ سے فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالحفیظ مکی مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائے اور معروف ثناء خوان ترجمان جمعیت حافظ زین العابدین جلالی نے خصوصی شرکت کی۔
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کی خصوصی دعوت پر ادارہ علوم اسلامی اسلام آباد کے مہتمم مولانا فیض الرحمٰن عثمانی تشریف لائے اور تخصص فی التحقیق والدعوۃ کے طلباء کو علم العروض و القوافی کا چار روزہ دورہ کرایا۔</div