دسمبر

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

یکم نومبر متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ 24 روزہ مسلکی و تبلیغی دورہ نیپال ، ملائشیا اور کینیا سے واپس مرکز اہل السنت والجماعت میں تشریف لائے۔

Read more ...

عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر6:
……الشیخ محمد نواز الحذیفی ﷾
عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ
اسلام میں عربی زبان کی فضیلت اور اہمیت:
یہی وجہ ہے کہ جہاں اسلام نے اسلامی تعلیم کے حصول پر زور دیا ہے وہاں ساتھ عربی زبان کی تعلیم پر بھی بہت تاکید فرمائی ہے، عربی زبان کی فضیلت اور اہمیت پر کچھ روایات ملاحظہ فرمائیں:
1: عن ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال کلام اہل الجنۃ العربیۃ۔
)صفۃ الجنۃ لابی نعیم الاصبہانی ج2ص113 (
حضرت ابو ہریرہ رضی ا للہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل جنت کی زبان عربی ہے۔
2: عن ابی بن کعب رضی اللہ عنہ قال: تعلموا العربیۃ کما تعلمون حفظ القران .
Read more ...

اسلام پُر اَمن مذہب ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر 3:
…… مولانا محمد اختر حنفی﷾
اسلام پُر اَمن مذہب ہے !!
یہودیت :
تاریخ بتاتی ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے بعد یہودیوں نے بیت المقدس پر پانچ سو سال حکومت کی مگر ان کے ظلم و ستم ، اللہ اور اس وقت کے پیغمبروں کی نافرمانی کے جرم میں بخت نصر کی شکل میں ان پر عذاب آیا۔ بخت نصر نے بیت المقدس کو تباہ کر دیا اور بنی اسرائیل کو غلام بنا کر بابل لے گیا۔ ان پر بے پناہ مظالم ڈھائے۔ یہود اپنی سرکشی ، نسل پرستی اور سماج دشمن سرگرمیوں اور شرپسندیوں کی وجہ سے مختلف ممالک سے نکالے گئے۔ آخر عربوں کے ہاں پناہ ملی۔ بعثت نبوی سے پہلے یہود مدینہ اور خیبر میں آباد ہوگئے تھے۔ یہود نے اپنی مقدس کتاب تورات میں آخری نبی کی نشانیاں پڑھ رکھی تھیں ، مدینہ میں انتظار کر رہے تھےلیکن ان کو پتہ چلا کہ وہ آخری نبی ہماری نسل
Read more ...

ایصالِ ثواب

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
ایصالِ ثواب
……مولانا عبدالغفار اٹکی﷾
اللہ تعالی نے بندہ مومن کے لیے بڑی آسانیاں پیدا فرمائی ہیں چنانچہ آخرت تو ہے ہی مومن کے لیے کہ آخرت میں ہی اللہ تعالی کی صفت رحیم کے تحت رحمت خاصہ کا ظہور ہوگاجس کی وجہ سے جنت مومن کامقدر بنے گی باقی دنیا ہو یا برزخ ان دونوں جہانو ں میں مومن کے لیے خیر ہی خیر ہے۔ دنیا میں نیکی کرتے تب بھی ثواب ملتا ہے اور برزخ میں جاکر اگر چہ خود نیکی نہیں کر سکتاتاہم اگر کوئی اس کے لیے نیکی کر تو اس کا ثواب بھی ملتا ہے پہلی بات میں تو اتفاق ہے کہ دنیا میں مومن جونیکی کر ے اس کا ثواب ملتا ہے۔
لیکن دوسری بات میں غیر مقلدین نےبے تکی سی تقسیم کر دی ہے کہ تلاوت ِقرآن کے علاوہ دیگر نیکیو ں کاثواب تو میت کو پہنچتا ہے لیکن تلاوت کاثواب نہیں ملتا۔ تلاوت ِقرآن کا ایصا ل ِ ثواب ناجائزاور غلط ہے۔
Read more ...

آپ بیتی……شیخ الحدیث ڈاکٹر شیر علی شاہ

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive

<

آپ بیتی……شیخ الحدیث ڈاکٹر شیر علی شاہ ﷫
یہ آپ بیتی مولانا سعید الحق جدون کی کتاب
’’مولاناشیرعلی شاہ مدنی کی درس گاہ میں‘‘سے ماخوذہے۔
میری ابتدائی تعلیم روایتی انداز میں میرے گھر میں ہوئی۔ میرے والد ماجد مولانا قدرت شاہ صاحب سے میں نے ابتدائی کتابیں پڑھیں۔ پھر انہوں نے مجھے شیخ الحدیث مولانا عبدالحق صاحب رحمہ اللہ کے قائم کردہ مدرسہ انجمن تعلیم القرآن میں داخل کروایا۔ جہاں مولانا قاضی حبیب الرحمن صاحب‘ فاضل دیوبند سے نحو کی ابتدائی کتابیں پڑھیں‘مولانا سیدبادشاہ گل صاحب بانی جامعہ اسلامیہ اکوڑہ خٹک سے بدیع المیزان اور ترکیب کافیہ اور حضرت شیخ الحدیث مولانا عبدالحق ؒ صاحب رحمہ اللہ سے تحریر سنبٹ پڑھی۔
۴۷۔۱۹۴۶ء میں جب ہندوستان کی سیاست نے پلٹا کھایا او رانگریز بھاگنے پر مجبور ہوئے
Read more ...