لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

یکم نومبر متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ 24 روزہ مسلکی و تبلیغی دورہ نیپال ، ملائشیا اور کینیا سے واپس مرکز اہل السنت والجماعت میں تشریف لائے۔

یکم نومبرشیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر شیر علی شاہ رحمہ اللہ کے جنازے میں مرکز اہل السنت والجماعت کے مہتمم اور دیگر اساتذہ شریک ہوئے۔

4 نومبر کو شوریٰ مرکز اہل السنت والجماعت اور عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کی شوریٰ کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ جس میں بیرون کے دورہ کی کارگزاری اور 6 دسمبر 2015 کو ہونے والے علماء اجتماع کو کامیاب بنانے کے لیے باہم مشاورت ہوئی۔

5نومبر جمعرات مرکز میں اصلاحی بیان ،مجلس ذکر ہوئی بعد ازاں کثیر افرادحضرت الشیخ مولانا محمد الیاس گھمن سے چاروں سلاسل میں بیعت ہوئے۔

5 نومبربروز جمعرات ماہانہ تین روزہ تحقیق المسائل کورس ہوا۔

7 تا 11 نومبرمرکز اہل السنت والجماعت اور مرکز اصلاح النساء کے تمام تعلیمی شعبہ جات[ تخصص فی التحقیق والدعوۃ ، درس نظامی ، حفظ و ناظرہ قرآن کریم، دراساتِ دینیہ ] کے سہ ماہی امتحانات ہوئے۔

11 تا 14 نومبر کو تعطیلات ہوئیں۔

11 تا 16 نومبر متکلم اسلام نے سندھ کا 6روزہ مسلکی و تبلیغی دورہ کیا۔