سارا جہاں مہکائیے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 

سارا جہاں مہکائیے

پروفیسر سردار فیاض الحسن

زندہ  نبیﷺ کی  زندگی  کو  زندگی  میں   لائیے
حُبِ نبیﷺکودل میں نظر میں سانسوں میں  بسائیے
پیارے نبیﷺ نے  یہ  فرمایا  بَلغوا عَنی ولَواَیہ
پیارے نبیﷺکی پیاری باتیں لوگوں کو بتلائیے


نبی  ہیں قبروں  میں  زندہ  اور نمازبھی پڑھتے ہیں
پیارےنبیﷺکی پیاری حدیث غافلوں کو سمجھائیے
سن کےسلام کا دیتے ہیں جواب وہ ؐروضے کے اندر
سلامِ رسول اللہ کو سارے روضۂپاک پہ جائیے
عقیدہ حیاتِ نبی ﷺوالا امت میں متواتر ہے
منکرینِ حیاتِ نبی ﷺ کو بات یہ  بتائے
موت تَو  شامِ زندگی ہے  اختتامِ حیات نہیں
صبح دوامِ حیات ہے موت مماتیوں سےمنوائیے
حیاتِ نبی ﷺ کے عقیدےسےپھیلی ہے ہرسُوخوشبُو
حیاتِ نبی ﷺ کے عقیدے سے سارا جہاں مہکائیے
نظم فیاض کی دیتی ہے بے ادبوں کو شعورِ ادب
بے ادبی  پر نادِم ہو کر  توبہ کی  جانب  آئیے