2016

ڈاکٹر……مقام اور ذمہ داریاں

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
ڈاکٹر……مقام اور ذمہ داریاں
ڈاکٹر؛ ہمارے معاشرے کا وہ محسن طبقہ ہے جوصحت مند معاشرہ تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہمارے ان محسنوں کا شریعت میں مقام کیا ہے اور ان کی ذمہ داریاں کیا ہیں ؟ شرعی نقطہ نظر سے ہمیں بتا رہے ہیں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
کسی بھی سماج میں ڈاکٹر اور معالج کی خاص اہمیت ہے ، اﷲ تعالیٰ نے انسان کو اس دنیا میں ایسا وجود عطا کیا ہے جس میں خوبیوں اورصلاحیتوں کے ساتھ ساتھ خامیوں اور مجبوریوں کی آمیزش بھی پائی جاتی ہے ، انسان کی طاقت و قوت کا حال یہ ہے کہ کائنات کی بڑی سے بڑی اور طاقتور سے طاقتور ترین مخلوق بھی انسان کی قوتِ تسخیر کی اسیر ہے ،
Read more ...

حیاتِ نانوتوی کی روشن قندیلیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
حیاتِ نانوتوی کی روشن قندیلیں(1)
مفتی اشتیاق احمد قاسمی
مدرس دارالعلوم دیوبند
حضرت حاجی امداداللہ مہاجر مکی رحمۃاللہ علیہ )1317ھ(نے حضرت حافظ محمداحمدصاحب رحمۃ اللہ علیہ کو تحریر فرمایا : آپ اللہ رب العزت کا شکر ادا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک ولی کامل عطا فرمایا ہے کہ انہیں کے سانسوں کہ برکت سے اس طرح کے نیک اعمال ظاہر ہو رہے ہیں جو خدا اور رسول خدا کی رضا مندی کا باعث ہیں ورنہ یہ دولت اللہ تعالیٰ ہر کسی کو عنایت نہیں فرماتے ہیں۔
)امدادامشتاق ص 203(
گم نامی:
Read more ...

قادیانی اور افواج پاکستان

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قادیانی اور افواج پاکستان
مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
اسے مشورہ نہ سمجھیے، بلکہ یہ ملک کی سالمیت و استحکام کے لیےنہایت ضروری امر ہےاورہر محب وطن کے دل کی آواز ہے۔ مملکت خداداد پاکستان عظیم خدائی نعمت ہے جو لاکھوں شہادتوں اور قربانیوں کے بعد حاصل ہوئی۔ اس لیے یہاں بسنے والی قوم کے لیے ضروری ہے کہ وہ ملک کی امن وسلامتی اورترقی و خوشحالی کے لیے اپنے جذبہ حب الوطنی کو زندہ رکھیں جبکہ افواج پاکستان میں محض جذبہ حب الوطنی ہی کافی نہیں بلکہ اسلامی ملک کے مسلمان سپاہی ہونے کے ناتے جذبہ جہاد کا خوگر ہونا بھی ضروری ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ افواج پاکستان وہ کرایے کے سپاہی نہیں جنہیں چند ٹکوں کے عوض سرحدات کی حفاظت سونپی جائے
Read more ...

معمر افراد اور اسلامی تعلیمات

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
معمر افراد اور اسلامی تعلیمات
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اسلامی تعلیمات میں عمر رسیدہ افرادلائق عزت وتکریم ، باعث برکت و رحمت ، حصول رزق اور نصرت خداوندی کا سبب ہیں۔
اسلام اس طبقے کو قابل صد احترام بتلاتا ہے، ان کے ساتھ نرم گفتاری ، حسن سلوک اورجذبہ خیرخواہی کا حکم دیتا ہے جبکہ ان کی خلاف مزاج باتوں پر صبر وتحمل سے پیش آنے کی تلقین کرتا ہے۔
افسوس کہ آج کے ہمارے انسانی معاشرے میں اس طبقے بالخصوص بوڑھے والدین کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے ، اولاد کی پیدائش سے لے کر جوان ہونے تک ان کی تعلیم وتربیت ، معاشی کفالت ، رہائش و خوراک ،علاج معالجہ ،خوشی وراحت ، مکان ، شادی بیاہ اور دیگر مالی و جسمانی ا وراخلاقی وتمدنی تمام تر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے والدین اپنی تمام تر توانائیاں قربان کر دیتے ہیں۔
Read more ...