2016

دنیا و آخرت کی کامیابی کے 7 راز

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
دنیا و آخرت کی کامیابی کے 7 راز
مفتی نجیب قاسمی
سورۂ المؤمنون کی ابتدائی 11 آیات میں مومنین کی بعض صفات کا ذکر کیا گیا جن کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ہے،آیات مبارکہ کا ترجمہ یہ ہے :
”ان ایمان والوں نے یقیناًکامیابی حاصل کرلی جن کی نمازوں میں خشوع وخضوع ہے۔ جو لغو کاموں سے دور رہتے ہیں۔ جو زکوٰۃ کی ادائیگی کرتے ہیں۔ جو اپنی شرمگاہوں کی (اور سب سے) حفاظت کرتے ہیں سوائے اپنی بیویوں اور اُن کنیزوں کے جو اُن کی ملکیت میں آچکی ہوں کیونکہ ایسے لوگ قابل ملامت نہیں ہیں۔
Read more ...

قربانی کے بعد

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قربانی کے بعد!!
مفتی صادق قاسمی
قربانی کے بابرکت ایام ختم ہوگئے، اور عید قرباں کی چہل پہل بھی پوری ہوگئی، ایک مسلمان اپنی بساط کے مطابق قربانی دینے کا اہتمام کرتا ہے، اور بڑے شوق و جذبے کے ساتھ اس کو انجام دیتا ہے، استطاعت کے باوجود قربانی نہ دینے و الوں کے بارے میں سخت وعیدیں بھی بیان کی گئی، اور قربانی کے عمل کی بہت فضیلت بھی بتائی گئی، ان چیزوں کو پیش نظر رکھ کر ہر مسلمان اس بات کی ضرور کوشش کرتا ہے کہ وہ اس عظیم عبادت کو انجام دے اور اطاعت و محبت کا ثبوت دے۔
Read more ...

عالمی یومِ اَمن اورقیامِ اَمن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
عالمی یومِ اَمن اورقیامِ اَمن
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
امن معاشرے کی ایک ایسی ضرورت ہے۔جو ہر مذہب اورہر قوم کی مشترکہ ضرورت ہے۔ کسی بھی معاشرے کی تعمیروترقی اور خوشحالی کے لیے امن کا قیام نہایت ضروری ہے۔ آج عالمی سطح پر اس کے خطوط وضع کرنے کے پروگرامز ہو رہے ہیں اور بدقسمتی سے ساری دنیا کی اقوام بدامنی کا ذمہ دار اسلام اور مسلمانوں کو ٹھہرا رہی ہے اور اسلام کوہی قیام امن میں رکاوٹ سمجھتی ہیں۔ حالانکہ یہ سراسر غلط اور من گھڑت مفروضہ ہے جس کا حقیقت سے دور کا تعلق بھی نہیں ہے۔ ادیان عالم میں واحد مذہب اسلام ہی ہے جس کے نفاذ کی بنیاد قیامِ امن ہے۔ تاریخ عالم کا مطالعہ کیجیے یہ حقیقت آپ پر روز روشن کی طرح آشکار ہوگی کہ قبل از اسلام امن کا فقدان تھا ، ظلم و جبر نے انسانیت کو بدامنی کی دلدل میں گردن تک دھنسا رکھا تھا۔ عرب قوم ظالمانہ اور وحشیانہ زندگی بسر کر رہی تھی
Read more ...

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

حضرت متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ علمائے دیوبندکے عقائد کی مصدقہ کتاب المہند علی المفند کو سبقاً پڑھانے کے لیے ملائیشیا تشریف لے گئے جہاں انہوں نے سینکڑوں علماء کرام ، طلبا اور مساجد کے ائمہ کرام کو المہند میں درج عقائد اپنے خاص انداز میں پڑھائے۔ ملائیشیا کے علماء اور طلباء نے اس کو بہت سراہا اور خواہش کا اظہار کیا کہ آپ ہمارے پاس تشریف لاتے رہا کریں۔
Read more ...

پانچ روزہ دورہ تحقیق المسائل کراچی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
پانچ روزہ دورہ تحقیق المسائل کراچی
مولانا محمد ریاض
عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت وہ واحد جماعت ہے جس کی دن رات کی محنت کا مدار عقائد اسلامیہ اور مسلک اہل السنت والجماعت کو دلائل کے ساتھ امت کے سپرد کرنا ہے۔ مزید یہ کہ اسلامی عقائد ونظریات اور مسائل کو اہل الحاد و بدعت کی باطل تاویلات و تشریحات سے محفوظ کرنا ہے۔ چنانچہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے موقع پر روشنی کے شہر کراچی میں پانچ روزہ دورہ تحقیق المسائل کا انعقاد ہے۔
اپنی افادیت و ضرورت کے پیش نظر اہل علم طبقہ میں اس شارٹ کورس کی بہت پذیرائی ہے جونہی عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کی طرف سے یہ اعلان ہوا کہ عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں علماء ، مدرسین اور مدارس کے طلباءکو یہ کورس
Read more ...