لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

6 دسمبر 2015ء کو مرکز اہل السنت والجماعت میں چوتھا سالانہ علماء اجتماع منعقد ہوا۔ مولانا محمد الیاس گھمن نے عالمی اتحاداہل السنت والجماعت کے پلیٹ فارم سے دور حاضر میں مسلکی کام کی افادیت اور ملک میں کام کرنے کا طریقے پر تفصیلی بیان کیا اور مسلک اہل السنت والجماعت کے عقائد و مسائل پر بھی عالمانہ گفتگو فرمائی۔

3 دسمبر بروز جمعرات ماہانہ تین روزہ تحقیق المسائل کورس منعقد ہوا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

3 دسمبر بروز جمعرات کو مرکز اہل السنت والجماعت میں ماہانہ اصلاحی و خانقاہی اجتماع ہوا۔ جس میں متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن نے بیان فرمایا اور چاروں سلاسل میں کثیر افراد کو بیعت بھی فرمایا۔

تعلیمات پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان پر ملک بھر میں منعقدہ سیمینارز ، پروگرامز اور پریس کانفرنسز سے مولانا محمد الیاس گھمن نے خطاب کیا۔

احناف ٹرسٹ کے زیر اہتمام چترال ، دیر اور سیلاب زدگان علاقوں میں سردیوں کے گرم کپڑے ، راشن ، خیمے ، کمبل وغیرہ تقسیم کیے گئے۔

شیخ الحدیث ڈاکٹر شیر علی شاہ رحمہ اللہ اور مولانا محمد عبداللہ رحمہ اللہ )بھکر( کی وفات پر ان کے ورثاء سے تعزیت کے لیے تشریف لے گئے۔