دعائیہ اشعار
مانگتا ہوں میں یہ دعا اللہ
راہ حق پر مجھے چلا اللہ
تیرا ہر حکم میں بجا لاؤں
ذکر تیرا کروں سدا اللہ
جو بھی مانگا عطا کیا تو نے
راحتِ جاں بھی کر عطا اللہ
ہر کلی کھل گئی میرے دل کی
نام جب جب بھی تیرا لیا اللہ
چھوڑ کر تیرا در کہاں جاؤں
جب تیرے در کا ہوں گدا
اللہ
کاہے کو ہے مضمحل تو اتنا
ہر مرض کی جب دوا ہے اللہ
مال و دولت وبال ہے یا رب
دے مجھے صبر و حوصلہ اللہ
کل جہاں میں میرا نہیں کوئی
صرف تو ہی ہے آسرا اللہ
بخش دے تو میرے گناہوں کو
ہے امیؔن کی یہ التجا اللہ
<