لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

سرگودھا شہر کپڑے کی مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور تاجر برادری کو اربوں روپوں کا نقصان ہوا۔ اس موقع پر متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن دامت برکاتہم اظہار افسوس کے لیے مارکیٹ تشریف لے گئے اور تاجر برادری کے لیے دعا بھی فرمائی۔

7 جنوری بروز جمعرات ماہانہ تین روزہ تحقیق المسائل کورس منعقد ہوا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

7 جنوری بروز جمعرات کو مرکز اہل السنت والجماعت میں ماہانہ اصلاحی و خانقاہی اجتماع ہوا۔ جس میں متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن نے بیان فرمایا اور چاروں سلاسل میں کثیر افراد کو بیعت بھی فرمایا۔

ہانگ کانگ کے چیف امام مفتی محمد ارشد مرکز اہل السنت والجماعت میں تشریف لائے اور مرکز کے شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ بعد ازاں متکلم اسلام اور دیگر عملہ مرکز کے ساتھ کافی بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اکابر کے منہج اور مسلک دونوں کو ساتھ ساتھ لے کر چلنا بہت ضروری ہے۔

15جنوری کو حضرت متکلم اسلام عمرہ کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس تشریف لے گئے۔ جہاں انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ علما سے ملاقاتیں بھی کی

ں