لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

4 فروری بروز جمعرات ماہانہ تین روزہ تحقیق المسائل کورس منعقد ہوا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

4 فروری بروز جمعرات کو مرکز اہل السنت والجماعت میں ماہانہ اصلاحی و خانقاہی اجتماع ہوا۔ جس میں استاذا لعلماء مولانا ارشاد احمد شیخ الحدیث دارالعلوم عید گاہ کبیروالا ، صاحبزادہ مولانا عتیق الرحمان عزیز اورمتکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن نے بیان کیا بعد ازاں مجلس ذکر بھی کرائی جس میں چاروں سلاسل میں کثیر افراد کو بیعت بھی فرمایا۔ اس موقع پر حضرت مولانا محمد الیاس گھمن نے بعض خوش نصیب افراد کو خلعت خلافت سے سرفراز فرمایا۔

جمعیت علماء اسلام)س( کے مرکزی نائب امیر صاحبزادہ مولانا حامد الحق حقانی ، سید محمد یوسف شاہ اور مولانا عبدالروف فاروقی مرکز اہل السنت میں تشریف لائے اور مرکز کے شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ بعد ازاں متکلم اسلام اور دیگر عملہ مرکز کے ساتھ کافی بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اکابر کے منہج اور مسلک دونوں کو ساتھ ساتھ لے کر چلنا بہت ضروری ہے۔

14 فروری کو حضرت متکلم اسلام تبلیغی و مسلکی دورہ کے لیےکینیا، سوازی لینڈ اور موزمبیق تشریف لے گئے۔ سفرنامہ آئندہ شمارے میں ان شاء اللہ