کارگزاریاں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
” کارگزاریاں “
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ امیر عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت عقائد اسلامیہ اور مسائل اہل السنت والجماعت کی اشاعت و تحفظ کے لیے دنیا بھر میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ عوام میں عقیدہ و عمل کے بارے شعور بیدار ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں ادارہ کو بہت زیادہ پیغامات بذریعہ ای میل ، واٹس ایپ ، میسجز موصول ہوتے ہیں۔ جنہیں ہم مستقل عنوان " کارگزاریاں " سے آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔ اگر آپ بھی اپنی کارگزاری بھیجنا چاہتے ہوں تو ہم سے رابطہ کریں۔
ای میل : This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
واٹس ایپ +میسجز: +923062251253
قاری محمود تونسہ شریف سے :
محترم ومکر م متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
کچھ عرصہ قبل آپ ہمارے علاقے میں تشریف لائے ، ہمارے علاقے میں کچھ غیرمقلدین بھی تھے۔ ہم نے ان کو بھی دعوت دی کہ آپ آئیں اور ہمارا مسلک دلائل کی روشنی میں سنیں۔ آپ نے بہت خوب بیان کیا۔ جلسہ کے دوران ان کے ایک مولانا صاحب جو پکے غیر مقلد تھے۔ آپ کا بیان سن کر روتے رہے اور کہتے رہے کہ میں نے زندگی میں پہلی بار ایسا مدلل اور معتدل علمی بیان سنا ہے۔ ہم بلاوجہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ اور ان کے پیروکاروں کو غلط سمجھتے رہے ہیں۔ اللہ ہمیں معاف کرے۔