لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

3 اپریل بروز اتوار مرکز اصلاح النساء میں سالانہ خواتین اجتماع ہوا جس میں علاقہ بھر سے خواتین نے شرکت کی۔

7اپریل بروز جمعرات ماہانہ تین روزہ تحقیق المسائل کورس منعقد ہوا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

7اپریل بروز جمعرات کو مرکز اہل السنت والجماعت میں ماہانہ اصلاحی و خانقاہی اجتماع ہوا۔ جس میں متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن نے بیان کیا بعد ازاں مجلس ذکر بھی کرائی اور چاروں سلاسل میں کثیر افراد کو بیعت بھی فرمایا۔

8 اپریل بروز جمعۃ المبارک ملک پاکستان کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم عیدگاہ کبیر والا کے رئیس الافتاء مفتی حامد حسن اور استاذ العلماء مولانا محمد اسماعیل ارشد مرکز اہل السنت والجماعت میں تشریف لائے۔

9 اپریل بروز ہفتہ لاریب میرج ہال اسلام آباد میں پانچواں امام اعظم ابوحنیفہ سیمینار ہوا جس میں متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کا خصوصی خطاب ہوا۔

13 اپریل جمعیت علماء اسلام )ف(آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف خان مرکزاہل السنت والجماعت تشریف لائے۔ اور علماء اساتذہ وطلباء سے خطاب کیا انہوں نے متکلم اسلام کی خدمات کو خوب سراہا

۔