لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

رمضان المبارک میں حضرت متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ عمرے کی سعادت کے لیے حرمین شریفین تشریف لے گئے۔ ادائیگی عمرہ کے بعد انہوں نے مختلف سیاسی زعماء کی مشترکہ دعوت افطار پر خصوصی خطاب فرمایا اور پاک سعودیہ تعلقات کے خوشگوار ہونے پر اظہار مسرت فرمایا اور کہا کہ دنیا بھر کا مسلمان حرمین شریفین کے لیے اپنی جان قربان کردینا اپنے لیے سعادت سمجھتا ہے۔ بالخصوص پاکستان سعودی عسکری اتحاد کا حصہ ہونے کی وجہ سے ہر وقت تیار ہے۔

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کا تراویح میں ختم قرآن مرکز اہل السنت والجماعت میں ختم قرآن 29 ویں شب کو ہوا۔ جس میں آپ نے رمضان المبارک اور قرآن پاک کی آپس میں گہری مناسبت پر جامع بیان فرمایا۔

متکلم اسلام نے لاہور مال روڈ پر حرمین شریفین پر حملوں اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعیت علمائے اسلام کی کال پر احتجاجی مظاہرے میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت فرمائی۔

15 شوال کو نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر درجہ تخصص فی التحقیق والدعوۃ ، درس نظامی ، شعبہ حفظ کے طلباء وطالبات میں متکلم اسلام نے افتتاحی تقریب سے خطاب فرمایا اور حصول تعلیم مقصد تعلیم پر زور دیا۔