لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے لیے مرکز اہل السنت والجماعت میں ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کی گئی۔ اس موقع پر متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن نے کہا کہ ملک کو دہشت گرد عناصر سے پاک کیا جائے۔

عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کے ذمہ داران کا اجلاس ہوا۔ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن نے کہا کہ ملک بھر سے جہالت اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے علماء کرام اپنا کردار ادا کریں۔ ملکی سالمیت و استحکام کے عنوان پر سیمینارز اور اجتماعات کا انعقاد کریں تاکہ نوجوان نسل ملکی آزادی کی قدر و قیمت سے آگاہ ہو سکے۔

12اگست جمعۃ المبارک کو فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالحفیظ مکی خلیفہ مجاز شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ مرکز تشریف لائے۔ خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا اور مرکز کے اساتذہ و طلبہ کو بخاری شریف کی پہلی حدیث کا سبق پڑھایا۔ بعد ازاں صحاح ستہ ، موطین اور طحاوی شریف کی اجازت حدیث سے سرفراز فرمایا۔

14اگست کو مرکز اہل السنت والجماعت میں استحکام پاکستان سیمینار اور پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ جس میں مقامی علماء، سیاسی و سماجی رہنماء ، دینی مدارس کے طلبہ اور عوام الناس نے شرکت کی۔ سیمینار سے متکلم اسلام نے پاکستان کے استحکام پر جامع اور پرمغز گفتگو فرمائی۔